اردو

ویکی لغت سے

اردو[ترمیم]

ویکیپیڈیا میں اس پر مضمون موجود ہے:

اشتقاقیات[ترمیم]

اُرْدُو ترکی زبان سے اردو زبان میں داخل ہوا ہے۔

اسم[ترمیم]

اردو مؤنث (ہندی ہجے उर्दू)

  1. لشکر، سپاہ، فوج
    "اکثر قبائل کو اپنے اردو میں شامل کیا۔"، [1]
  2. لشکر گاہ، چھاؤنی، کمپو
    اردو میں دکانیں جو لگائے تھے دکاندار
    آراستہ ہو جاتا تھا اک چھوٹا سا بازار، [2] 3. بازار، صدر بازار، بڑا بازار۔
    او جان کے گاہک ترے اردو میں جو آئے
    سودائی ہوئے حسن کا بازار سمجھ کر، [3]

اسم معرفہ[ترمیم]

اردو مؤنث

  1. برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں کی ایک بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔
    "ہر شہر میں مخصوص مخصوص محاورے بن گئے اور ایک شہر کی اردو سے دوسرے شہر کی اردو میں اتنا فرق ہونے لگا کہ لوگوں کو اس کاسمجھنا دشوار ہوتا جاتا تھا اور خیال ہوا کہ رفتہ رفتہ یہ زبان انقلاب پذیر ہوتے ہوتے فنا ہو جائے گی۔"، [4]


مترادفات[ترمیم]

  1. لَشْکَر
  2. سِپاہ
  3. گِروہ
  4. ریخْتَہ

مشتق اصطلاحات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1930ء، تیمور، 418 )
  2. ( 1874ء، انیس، مراثی، 3:3 )
  3. ( 1866ء، ہزبز، دیوان، 46 )
  4. جانِ اردو