غزل

ویکی لغت سے

غَزَل {غَزَل} (عربی)

اسم نکرہ

معانی[ترمیم]

1. لغوی معنی عورتوں کے ساتھ بات چیت اور عشق بازی (شاعری) وہ صنف سخن جس میں عموماً حسن و عشق، وصال و فراق، شراب و شباب، یاس و حرماں اور تصوف و معرفت وغیرہ کی باتیں کہی جائیں لیکن غزل اس کے حدبندی کی پابند نہیں رہی، اب اس میں ہر قسم کے موضوعات و مسائل نظم کیے جاتے ہیں غزل ہر بحر میں کہی جاتی ہے، اس کا ہر شعر عموماً جداگانہ مضمون کا حامل ہوتا ہے، اس کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے، جس کے دونوں مصرعے ہم ردیف اور ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ باقی اشعار کے مصرع ثانی میں قافیہ ہوتا ہے۔ آخری شعر جس میں شاعر کا تخلص ہو مقطع کہلاتا ہے سب سے عمدہ شعر کو شاہ بیت کہتے ہیں۔

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

an amatory poem, an ode, ghazal

مترادفات[ترمیم]

رَہَٹ،

مرکبات[ترمیم]

غَزَل خوانی، غَزَل خواں، غَزَل دَرْ غَزَل، غَزَل سَرائی، غَزَل سَنْج، غَزَل گو، غَزَل گوئی، غَزَل مُسَلْسَل، غَزَل نِگار

مزید دیکھیں[ترمیم]


فارسی[ترمیم]

اسم[ترمیم]

غزل

  1. غزل

مرکبات[ترمیم]