ویکی لغت:منتظمین

وکی لغت سے
(منصوبہ:منتظمین سے پلٹایا گیا)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
ویکی لغت انتظامیہ علامت

ویکی لغت کے وہ صارفین جنہیں مخصوص طرازی اختیارات عطا کیے جاتے ہیں، منتظمین کہلاتے ہیں۔ یہ منتظمین عام صارفین کی طرح رضاکار ہی ہوتے ہیں، موسسۃ الویکیمیڈِیا کے تنخواہ دار ملازم نہیں ہوتے۔ اسی طرح دیگر صارفین کے مقابلہ میں منتظمین کے ساتھ کوئی امتیازی رویہ نہیں اختیار کیا جاتا، ان کی رائے دیگر صارف کی طرح ہی سمجھی جاتی ہے۔ فی الحقیقت منتظمین عام صارفین کی طرح ہی ہوتے ہیں، جنہیں ویکی برادری مخصوص امور کو سرانجام دینے کے لیے جمہوری طریقہ سے منتخب کرتی ہے۔

اختیارات[ترمیم]

منتظمین کے پاس درج ذیل انتظامی و طرازی اختیارات ہوتے ہیں:

  • کسی عام صارف کو توثیق شدہ صارف کا درجہ دینا اور اسی گروہ سے خارج کرنا۔
  • پابندی بر کھاتۂ صارف و دستور شبکی پتہ۔
  • خاص حالات میں تخریب کاری کی روک تھام کے خاطر کسی مخصوص کی محفوظ/نیم محفوظ شدگی۔
  • محفوظ صفحات میں ترمیم۔
  • 5000 ہزار یا اس سے کم ترامیم کے حامل صفحات کی حذف شدگی۔
  • حذف شدہ صفحات کا مشاہدہ و بحالی۔
  • کسی بھی مطلوبہ نام کے جانب صفحہ کی منتقلی۔
  • صفحات کے مراجعات اور اعادوں کی حذف شدگی۔

معیارات منتظمی[ترمیم]

ایک عام صارف کو منتظمی کے اختیارات کے حصول کے لیے کچھ خاص معیارات فی الحال متعین نہیں کیے گئے ہیں،تاہم اس صارف کے لئے ضروری ہے کہ وہ ویکی کو استعمال اور ترمیم کرنا جانتا ہو نیز وہ ویکی لغت کے اصول و ضوابط سے باخبر ہو ۔

نامزدگی و امیدواری[ترمیم]

منتظمی کے اختیارات کسی صارف کو دینے یا لینے کے لیے ویکی لغت برادری کی رائے شماری درکار ہوتی ہے۔ لہذا منتظمی کے لیے نامزدگی یا امیدواری کے لیے صفحہ نامزدگی پر جائیں اور وہاں موجود ہدایات پر عمل کریں۔

معزولی[ترمیم]

جو منتظمین ایک سال سے غیر متحرک ہوں انہیں منتظمی سے معزول کیا جاسکتا ہے۔ غیر متحرک منتظمین سے ان کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اور برقی خط (اگر مہیا ہو) کے ذریعہ رابطہ کیا جائے اور انہیں اطلاع دی جائے کہ آپ کے طویل عرصہ سے غیر متحرک ہونے کی وجہ سے آپ کو منتظمی سے معزولی کے لیے نامزد کیا جاسکتا ہے۔

منتظمین کی معزول کی درخواست اور رائے شماری شروع کرنے کی اجازت محض مامورین اداری کو حاصل ہوتی ہے۔ اور معزول کرنے کا اختیار ویکیمیڈیا کے مضیفین کے پاس ہوتا ہے۔ معزولی پر رائے شماری ہوجانے کے بعد میٹا پر مضیفین سے رابطہ کیا جاتا ہے اور رائے شماری کے نتیجہ سے آگاہ کرنے کے بعد اس پرعمل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

رضاکارانہ معزولی[ترمیم]

منتظمین خود اپنی معزولی کی درخواست یہاں دے سکتے ہیں۔ تاہم رضاکارانہ طور پر معزول شدہ منتظم کسی بھی وقت مامورین اداری کو دوبارہ منتظمی کی درخواست دے سکتے ہیں، واضح رہے کہ ایسے منتظمین کو دوبارہ اختیارات تفویض کرنے کے لیے رائے شماری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

فہرست منتظمین[ترمیم]

اردو ویکی لغت کے موجودہ و سابقہ تمام منتظمین کی فہرست :

مزید دیکھیے[ترمیم]