ٹکڑا

وکی لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ٹُکْڑا {ٹُک + ڑا} (سنسکرت)

ستوکر، ٹُکْڑا

سنسکرت کے اصل لفظ ستوکر سے ماخوذ اردو زبان میں ٹکڑا مستعمل ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے 1591ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


ٹُکْڑَہ {ٹُک + ڑَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جنسِ مخالف: ٹُکْڑی {ٹُک + ڑی}

واحد غیر ندائی: ٹُکْڑے {ٹُک + ڑے}

جمع: ٹُکْڑے {ٹُک + ڑے}

جمع غیر ندائی: ٹُکڑوں {ٹُک + ڑوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. کسی چیز کا حصہ، جز، پارہ، ریزہ۔

؎ جسے تعبیر کرتا ہے زمانہ فتنۂ محشر

مرے افسانۂ غم میں وہ ٹکڑا ہے قیامت کا، [1]

2. کسی مضمون گیت یا عبارت کا جزو، فقرہ، اقتباس کی ہوئی عبارت۔

"کہیں کچھ ایسے فقرے یا جملے یا ٹکڑے نظر آئے جن سے ہندوستان کے تعلقات پر برا اثر پڑنے کا احتمال تھا۔" [2]

(رقص و سرود کے دوران میں) نئے نئے انداز، پیوند کاری۔

"رقص کے استادانہ توڑے اور ٹکڑے اصلی صورت میں دکھانا .... یہ بات مشہور و معروف ہے۔" [3]

3. نوالہ، پارۂ نان۔

؎ مکھیاں سی گریں ہزاروں فقیر

دیکھیں ٹکڑا اگر برابر ماش [4]

روٹی (بہت تھوڑی)۔

"تھکاہارا شام کو گھر آئے گا تو ٹکڑا نصیب ہو جائے گا۔" [5]

4. چھوٹا پان یا پارۂ پان۔

"آپ پان کھاتی ہوئی تو اس کو بھی ٹکڑا بنا دیا۔"، [6]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a piece, bit, morsel, scrap; a part, portion, division, fraction, section, paragraph, clause; a bit of bread; subsistence, livelihood

[ترمیم] مترادفات

حِصَّہ، جُزْو، پُرْزَہ، لَخْت، کَسْر، جُز، کِرْچی، پھانْک، پارَہ، ذَرَّہ، ریزَہ، تَراشَہ، بَخْش، شُعْبَہ، قِطْعَہ، لُقْمَہ، رُکَن، جَزِیرَہ، اِقْتِباس، قاش، رُقْعَہ، پارْچَہ، کِرْچ، ڈَلی، پَرْکالَہ، ڈھیلا، پَرْچَہ، بھاجی، پَرَخْچا، تار،

[ترمیم] مرکبات

ٹُکَڑ خور، ٹُکْڑا پارْچَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1918ء، سحر (سراج میر خاں)بیاض سحر، 71 )
  2. ( 1958ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، 8 )
  3. ( 1936ء، ہنرمنداں اودھ، 73 )
  4. ( 1810ء، میر، کلیات، 1375 )
  5. ( 1936ء، گرداب حیات، 11 )
  6. ( 1885ء، محصنات، 223 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

‘‘http://ur.wiktionary.org/w/index.php?title=ٹکڑا&oldid=16694’’ مستعادہ منجانب
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات