ٹہلنا
ٹَہَلْنا {ٹَہَل (فتحہ ٹ مجہول) + نا} (سنسکرت)
ترکھر، ٹہل، ٹَہَلْنا
سنسکرت کے اصل لفظ ترکھر سے ماخوذ اردو زبان میں مستعمل اسم ٹہل کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر نا لگنے سے ٹہلنا بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے 1861ء میں "الف لیلہ نو منظوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
فعل لازم
[ترمیم] معانی
1. آہستہ آہستہ چلنا پھرنا، مٹرگشت کرنا۔
"استنجا کرتے ہوئے ٹہلتے اور کھلے بازاروں میں چکر لگاتے پھرتے ہیں" [1]
سیر کرنا، ہوا کھانا، تفریح کے لیے پھرنا۔
"ان ساحلوں پر ٹہلا، ان موڑوں پر ٹھٹکا" [2]
2. علیحدہ ہونا، جدا ہونا، چلا جانا۔
"میرے ہاں ایسی لڑکیوں کا کام نہیں، تم اپنے میاں کو لو اور میرے ہاں سے ٹہلو"، [3]
3. مرنا، انتقال کرنا۔ (نوراللغات؛ پلیٹس)
فعل کی حالتیں
ٹَہَلْنا {ٹَہَل +نا}ٹَہَلْنے {ٹَہَل +نے} ،
ٹَہَلْنی {ٹَہَل +نی}ٹَہَلْتا {ٹَہَل +تا} ،
ٹَہَلْتے {ٹَہَل +تے}ٹَہَلْتی {ٹَہَل +تی} ،
ٹَہَلْتِیں {ٹَہَل +تِیں}ٹَہْلا {ٹَہ+لا} ،
ٹَہْلے {ٹَہ+لے}ٹَہْلی {ٹَہ+لی} ،
ٹَہْلِیں {ٹَہ+لِیں}ٹَہْلا {ٹَہ+لا} ،
ٹَہْلے {ٹَہ+لے}ٹَہْلیں {ٹَہ+لیں(یائے مجہول)} ،
ٹَہْلُوں {ٹَہ+لُوں}ٹَہَل {ٹَہَل} ،
ٹَہْلو {ٹَہ+لو(واؤ مجہول)}ٹَہَلْیو {ٹَہَل+یو(واؤ مجہول)} ،
ٹَہَلْیے {ٹَہَل+یے}
[ترمیم] انگریزی ترجمہ
to walk to and fro , or up and down; to take a walk, to rove, ramble, saunter; to move off or away, to be off; to depart this life, to die