یہ
وکی لغت سے
یِہ {یے} (ہندی)
اسم اشارہ قریب (مذکر - واحد)
[ترمیم] معانی
1. ایک لفظ ہے جو اشارہ پر قریب کے واسطے آتا ہے، اس، سامنے کا، حاضر، موجودہ۔
2. نہایت قریب، بہت ہی پاس، سامنے اسی جگہ، اس جگہ۔
3. برائے اظہار کثرت، مبالغہ، افراط و تعجب، اس کثرت سے، اس قدر، یہاں تک۔
4. { عورت - مجازا } اشارہ بطرف خاوند بجائے نام، میاں، شوہر، گھروالا۔
"اس وقت یہ بھی گھر میں بیٹھے تھے۔"
5. ایسا، ایسی، اس طرح کا، اس طرح کی۔
[ترمیم] مترادفات
اِیں، اِن، اِس