آئینہ رخ

ویکی لغت سے

آئِینَہ رُخ {آ + ای + نَہ + رُخ} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم آئینہ کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم رخ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ 1747ء میں "دیوان قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع غیر ندائی: آئِینَہ رُخوں {آ + ای + نَہ + رُخوں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

روشن اور صاف چہرے والا، خوبرو معشوق۔

؎ آئینہ رخوں کی محفل میں جس وقت عیاں تم ہوتے ہو

سب آئینہ ساں رہ جاتے ہیں حیران تمھاری صورت کے [1]

رومن[ترمیم]

Aainah-rukh

Aainah-ru


تراجم[ترمیم]

انگریزی: Fair faced; having a bright face like a mirror

حوالہ جات[ترمیم]

       ^ ( کلیات، نظیر اکبر آبادی، 1830ء، 165 )