آبرو ریزی کرنا

ویکی لغت سے

بے عزتی کرنا۔ بے حرمتی کرنا۔ عصمت دری کرنا،"آبرو" چہرے کی آب و تاب کو کہتے ہیں، اس لیے کہ آب کے معنی چمک دمک کے بھی ہیں،پانی کے بھی۔لیکن محاورہ کی سطح پر آبرو کے معنی ہیں عزت، سماجی احترام اور اگر کوئی شخص اپنے کسی عمل سے دوسرے کو معاشرتی سطح پر بے عزت یا Dishonhur کرتا ہے تو وہ گویا اس کی "آبرو ریزی "کرتا ہے، اِسے مٹی میں مِلاتا ہے۔فارسی میں "ریختن،ریزیدن"کے معنی ہیں"گرانا، گرنا"۔اسی لیے موسمِ خزاں میں جو پت جھڑ کا موسم ہوتا ہے، اُسے برگ ریز یعنی پتّے گرانے والا موسم کہتے ہیں۔ اِس سے ہم"آبرو ریزی " کے لفظی مفہوم اور معاشرتی معنی تک پہنچ سکتے ہیں جو ایک تہذیبی اندازِ نظر ہے۔ آبرو کے ساتھ کئی محاورے آتے ہیں اور سب کے مفہوم میں چہرہ کی آب و تاب اور عزت شامل ہے۔ مثلاً"آبرو بگاڑنا " آبرو ریزی ہی کے معنی میں آتا ہے۔ "آبرو رکھنا " عزت رکھنے ہی کا مفہوم بناتا ہے۔"آبرودار" عزت دار آدمی کو کہتے ہیں۔ "رو دار" بھی آبرو دار ہی کے معنی میںآتا ہے۔ اس سے ہم آبرو کے معاشرتی تعلق کو سمجھ سکتے ہیں ، اس لیے کہ بے عزتی بہت بڑی سماجی سزا ہے۔۔


رومن[ترمیم]

Abur razi karna

تراجم[ترمیم]

انگریزی: To slander; to defame; to rape; to calumniate; to violate the chastity of