آزاری

ویکی لغت سے

آزاری {آ + زا + ری} (فارسی)

آزردن آزار آزاری

فارسی مصدر(لازم) آزردن سے آزاریدن تعدیہ ہے اور آزاریدن سے آزار حاصل مصدر ہے اور آزار کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے آزاری بنا۔ سب سے پہلے 1801ء میں "مادھونل اور کام کندلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی

جمع غیر ندائی: آزارِیوں {آ + زا + رِیوں (واؤ مجہول)}

معانی[ترمیم]

1.روگی، مریض، بیمار۔

؎ خود اپنا مسیحا ہے الفت میں وہ آزاری

جس نے سم قاتل کو اک تلخ دوا جانا [1]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

sick; troubled, afflicted

مترادفات[ترمیم]

عَلِیل آفَت زَدَہ روگی

متضادات[ترمیم]

صِحَت مَنْد پُرْسُکُون

رومن[ترمیم]

aazari

مزید دیکھیے[ترمیم]

آزاری2

حوالہ جات[ترمیم]

     1  ^ ( 1926ء، فغان آرزو، 57 )