آشوب چشم

ویکی لغت سے

آشوبِ چَشْم {آ + شو (و مجہول) + بے + چَشْم} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم آشوب کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی اسم چشم ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1877ء کو "عجائب المخلوقات اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

معانی[ترمیم]

آنکھ کے ورم کر آنے اور سرخ ہو جانے کی حالت، آنکھ دکھنا، آنکھ آجانا۔

"چونکہ آشوب اکثر متعدی ہوتا ہے اس لیے صفائی کی اشد ضرورت ہے۔" [1]

مترادفات[ترمیم]

وَرْم چَشْم عِلَّت چَشْم مَرْض چَشْم


رومن[ترمیم]

Aashob-e-chashm

تراجم[ترمیم]

انگریزی : Conjunctivitis; inflammation of the eyes

حوالہ جات[ترمیم]

     1  ^ ( تندرستی، 1918، 109 )