آفرینش

ویکی لغت سے

آفْرِینِش {آف + ری + نِش} (فارسی)

آفْرِیدَن آفْرِین آفْرِینِش

فارسی مصدر آفریدن سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث)

معانی[ترمیم]

1. پیدائش، تخلیق، پیدا ہونا، عدم سے وجود میں آنا۔

"زمین و آسمان کی آفرینش میں بھی حق ہی کارفرما ہے۔" [1]

2. دنیا، کائنات، جو کچھ خدا نے خلق کیا۔

"ہماری زمین آفرینش سے ایک چھوٹا حصہ ہے۔" [2]

مترادفات[ترمیم]

کائِنات جَنَم اِیْجاد مَخْلُوقات تَخْلِیق


رومن[ترمیم]

Aafrinish

تراجم[ترمیم]

انگریزی : Creation

حوالہ جات[ترمیم]

   1    ^ ( 1967ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، 155:3 )
   2    ^ ( 1833ء، مفتاح الافلاک، 53 )

فارسی[ترمیم]

اسم[ترمیم]

آفرینش

  1. آفرینش