آلِ عبا

ویکی لغت سے
(آل عبا سے رجوع مکرر)

آلِ عَبا {آ + لے + عَبا} (عربی)

عربی زبان سے ماخوذ اسم آل کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم عبا لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1678ء میں "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ (مؤنث)

معانی[ترمیم]

حضرت فاطمہ زہرا حضرت علی حضرت امام حسین اور امام حسن (جو پنج تن پاک میں شامل ہیں) ایک بار حضور کے ساتھ ایک ہی چادر میں لیٹے ہوئے تھے۔ روایات کے مطابق جبرائیل علیہ السلام بھی حصول شرف و مرتبت کے لیے ان میں شامل ہو گئے۔"

؎ نسبت ہے ترے نام کو بھی آل عبا سے

تو نے مگر اس نام کو خود بٹہ لگایا [1]

رومن[ترمیم]

Aal-e-aba

تراجم[ترمیم]

انگریزی : Stands for Hazrat Fatimakh, Hazrat Ali, Imam Husan and Imam Husain

حوالہ جات[ترمیم]

   1    ^ ( بہارستان، ظفر علی خان، 1931ء، 115 )