آنندی

ویکی لغت سے

آنَنْدی {آ + نَن + دی} (سنسکرت)

آنَنْد آنَنْدی

سنسکرت زبان کے لفظ آنند سے ماخوذ ہے، فارسی قاعدے کے تحت ی بطور لاحقہ کیفیت اور بطور لاحقہ صفت لگائی گئی ہے۔ قدما "آنندگی" بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ 1911ء کو "پہلا پیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد (مؤنث - واحد)

جمع: آنَنْدِیاں {آ + نَن + دِیاں}

جمع غیر ندائی: آنَنْدِیوں {آ + نَن+ دِیوں (و مجہول)}


معانی[ترمیم]

عیش و عشرت، مزہ، آرام۔ (پلیٹس)

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

A happy or cheerful person


معانی2[ترمیم]

صفت ذاتی خوش و خرم، عیش پسند، راحت طلب۔

"ہم آنندی لوگ تمھارے گھر کو آرام کی جگہ سمجھ کر اپنا دل خوش کرنے کے لیے آئے ہیں۔" [1]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

Happy, joyful, cheerful

مترادفات[ترمیم]

مُسَرَّت مَسْرُور خُوشی فَرْحَت

حوالہ جات[ترمیم]

     1  ^ ( 1911ء، پہلا پیار، 72 )