اُبٹنا کھیلنا

ویکی لغت سے
(ابٹنا کھیلنا سے رجوع مکرر)

اردو۔ محاورہ

مذاق سے ایک دوسرے کے منہ پر ابٹنا لگانا یا پھینکنا۔ یہ شادی کی ایک رسم ہے جس میں دلہن کو مائیوں بٹھانے کے بعد ۔ ساچق کے دن اندر عورتوں میں اور باہر لڑکوں اور مردوں میںابٹنا کھیلا جاتا ہے۔ دلہن کے رشتہ دار دولہا اور دولہا کے رشتہ اور دلہن کے یہاں۔ ابٹنا کھیلتے ہیں ۔ ایک دوسرے کے منہ ، سر آنکھوں وغیرہ پر خوشی اور زبردستی ابٹنا ملتے اور ایک دوسرے کے گیت بناتے ہیں۔ اور خوب اودھم مچاتے ہیں۔