اُتارا

ویکی لغت سے
(اتارا سے رجوع مکرر)

اردو۔ اسم ۔ مذکر۔ صفت

1۔ لشکر و غیرہ کا پڑاو۔ قیام

2۔ مسافر کی آمد ۔ نزول

3۔ مردے کا قبر میں اتارا جانا۔ تدفین

4۔ پہاڑ سے میدانی علاقہ کی طرف آمد۔ اترائی

5۔ چھاؤنی ۔ عارضی قیام گاہ

6۔ اترنے کی جگہ

7۔ پرا ۔ ٹانڈا

8۔ راستہ ۔ مسافت

9۔ دریا پار جانے کا راستہ ۔ دریا کا پاٹ جہاں پانی کم ہو اور جہاں سے دریا عبور کریں

10۔ گھاٹ۔ دریا کا کنارہ ۔ جہاں سے دریا عبور کیا جائے

11۔ گھاٹ یا کشتی کا کرایہ یا پار اترنے کا محصول

12۔ عبور ۔ مرور

13۔سوار کا لڑنے کے لیے گھوڑے سے اتر کر پیادہ ہونا

14۔ ردِ سحر ۔ دفع بلا کا عمل ۔ جھاڑ پھونک

15۔ دفعیہ ۔ ازالہ (جادو اور مرض کا

16۔ صدقہ ۔ کوئی چیز جو وار پھیر کے بعد فقرا کو دی جائے ۔ چاول یا آٹا وغیرہ جسے برتن میں بھر کر آسیب زدہ بیمار کے سر سے پاؤں تک سات بار پھرا کر خیرات کر دیا جائے

17۔ چوراہے کے بھوت یا مسان کو پیش کی جانے والی قربانی

18۔ چوراہہ جہاں صدقہ اتارا جائے

19۔ نقل

20۔ زمین جو مندر کے لیے وقف ہو

21۔ کسی شخص کی خدمات کے اعتراف مین جو زمین بطور عطیہ دی جائے اور جس کا لگان معاف ہو

22۔ مسند

23۔ اتارو۔ آمادہ