مندرجات کا رخ کریں

اُترنا

ویکی لغت سے
(اترنا سے رجوع مکرر)

اردو۔ مصدر

1۔ سطح مرتفع سے نیچے آنا

2۔ کسی چیز پر ٹوٹ کر گرنا

3۔ نقل مکانی کرکے دور سے نزدیک پہنچنا

4۔ پڑاؤ کرنا

5۔ پیوست کرنا

6۔ غیب سے نازل ہونا

7۔ جدا ہونا

8۔ زوال پذیر ہونا

9۔ کم ہونا

10۔ عبور کرنا

11۔ تیار ہونا

12۔ بلند جگہ سے پست مقام کی طرف رجوع کرنا

13۔ سطح زمین سے گہرائی کی طرف جانا

14۔ سواری چھوڑ کر زمین پر قدم رکھنا

15۔ بار کردہ اشیا کا زمیں پر رکھا جانا

16۔ نیچے آنا

17۔ چڑھی ہوئی حالت سے نیچے گرنا۔ صعود کرنا کی ضد۔ نزول کرنا

18۔ مقبالتہً پست ہونا

19۔رک رک کر سانس چلنا

20۔ فضا سے نیچے آنا۔ جھپٹنا

21۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنا ۔ خروج کرنا۔ سرحد پار ہونا

22۔ کسی بلند مقام یا منزل کو چھوڑنا

23۔ ایک کام کے مکمل ہونے کے بعد دوسرے کی طرف رجوع ہونا

24۔ سواری لے کر ہٹنا یا چڑھ کر الگ ہونا

25۔ کھانے وغیرہ کا حلق سے نیچے جانا

26۔ سرایت کرنا۔ جذب ہونا۔ پیوست ہونا

27۔ ذہن میں یا دل و دماغ میں کسی بات یا خیال کا اچھی طرح بیٹھ جانا

28۔ پڑاؤ کرنا۔ فرد کش کرنا۔ ٹھہرنا

29۔ مقابلہ کے لیے سامنے آنا۔ میدان میں قدم رکھنا

30۔ دریا وغیرہ میں داخل ہونا

31۔ ہویدا ہونا۔ ظہور کرنا

32۔ غیب سے نازل ہونا۔ خدا کی طرف سے دیا جانا

33۔ القا ہونا۔ الہام ہونا

34۔ کسی چیز سے ٹوٹ کر یا کھل کر الگ ہو جانا۔ جھڑ جانا ۔ جدا ہونا

35۔ تراش دیا جانا۔ جدا کر دیا جانا

36۔ جوڑ پیوند سے ہٹنا ۔بے چُول ہونا

37۔ دور ہونا ۔ رفع ہونا ۔ زائل ہونا

38۔ چھٹ جانا ۔ اکھڑ جانا ۔ گھس کر ختم ہو جانا

39۔ کسی جذبہ یا احساس کا فرو ہونا

40۔ گھٹ کر اعتدال پر آنا ۔ شید سے خفیف ہونا۔

41۔ زوال پذیر ہونا۔ ڈھلنا

42۔ ڈھیلا پڑنا۔ کساؤ کم ہونا

43۔ کھٹنا۔ کم ہونا

44۔ نحیف و کمزور ہونا۔ ست جانا

45۔ ماند پڑنا ۔ بدرنگ ہونا ۔ پھیکا پڑ جانا

46۔ پار جانا۔ عبور کرنا

47۔ محو ہونا۔ مٹ جانا ۔ فراموش ہونا ۔ بھول جانا

48۔ پک کر تیار کر یا فراہم ہو کر ہاتھ آنا۔ مہیا ہونا

49 ۔ ادا ہونا ۔ پورا ہونا۔ چکتا ہونا ۔ بیباق ہونا

50۔ نکلنا ۔ ٹھہرنا ۔ پایا جانا

51۔ رواں ہونا ۔ جاری ہونا ۔

52۔ عکس کھینچنا ۔ نقل ہونا


مزید دیکھیے

[ترمیم]

اِترنا