اٹکن بٹکن

ویکی لغت سے

اردو۔ مذکر

چھوٹے بچوں کا ایک کھیل جس میں سب بچے ایک حلقہ میں بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی انگلیاں کھڑی کرکے اپنے آگے نکالتے ہیں۔ ایک بچہ شہادت کی انگلی سے ہر ایک کے ہاتھ کو چھوتا ہے اور منہ سے یہ الفاظ کہتا ہے: اٹکن بتکن وہی چٹاخن ، اگلا جھولے بگلا جھولے۔ ساون ماس کریلا پھولے، پھول پھول کی بالیاں ، باوا گئے دلی، لائے سات پیالیاں ۔ ایک پیالی پھوٹ گئی نیولے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ آخری الفاظ کہتے وقت جس بچہ کے ہاتھ پر انگلی پڑتی ہے ، اس سے پوچھتا ہے ، چھری ماروں کہ کھنڈا؟ اگر وہ جواب میں کھنڈا طلب کرتا ہے تو کہتا ہے : تیری ماں کا پیٹ ٹھنڈا۔ اگر وہ لڑکا چھری کہے تو جواب ملتا ہے : تیری ماں بری اس کے بعد سب کے ہاتھ سینوں پر رکھو دئیے جاتے ہیں اور سب کھڑے ہو کر کہتے ہیں۔ ’’چکی گمر گھمر اور آٹا پھسر پھسر ‘‘ گویا آٹا پس رہا ہے۔ پسنے اور چھننے کے بعد جھوٹ موٹ دودھ خرید لیا جاتا ہے اور اس کی خیالی کھیر پکتی ہے اور سب کو تقسم کی جاتی ہے اس پر کھیل ختم ہو جاتا ہے۔