حمزہ

ویکی لغت سے

حَمْزَہ {حَم + زَہ} (عربی)

ح م ز، حَمْزَہ

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ (مذکر - واحد)

معانی[ترمیم]

1. شیر، طاقتور، تیز فہم، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چچا کا نام جو بہادری میں ضرب المثل تھے۔

؎ ہے سپر پشت مبارک پہ کہ حمزہ کی سپر

ذوالفقارِ اسداللہ کہ شمشیر دو دم، [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1872ء، مرآۃ الغیب، 7 )