حولدار

ویکی لغت سے

حَوَلْدار {حَوَل + دار} (اردو)

عربی سے ماخوذ اسم حوالہ کے ساتھ فارسی مصدر داشتن سے دار حاصل مصدر لگانے سے حوالہ دار کا مخفف حولدار اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1895ء کو "ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


حَوالْدار {حَوال + دار}

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: حَوَلْداروں {حَوَل +دا + روں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

1. پہرے دار، نگران۔

"تم ان کے کچھ حوالدار تو ہو نہیں۔"، [1]

2. چوکیدار، پہرے دار، دیکھ بھال کرنے والا، نگران۔

"راجپوت اور سکھ رعایا .... جمعدار، حولدار اور دفعدار کے عہدوں پر سر فراز ہوتے آئے ہیں۔"، [2]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

one employed to protect the grain before it is stored; a steward or agent employed for the management of a village; a military officer (in native regiments) of inferior rank; a head constable.

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1895ء، ترجمہ قرآن مجید، نذیر احمد، 741:2 )
  2. ( 1910ء، طنزیات و مقالات، 394 )