"آسمان" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی لغت سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م r2.7.2) (روبالہ جمع: ar:آسمان
سطر 66: سطر 66:
[[Category:آ۔س]]
[[Category:آ۔س]]


[[ar:آسمان]]
[[de:آسمان]]
[[de:آسمان]]
[[el:آسمان]]
[[el:آسمان]]

نسخہ بمطابق 18:22، 5 مارچ 2012ء

آسْمان {آس + مان} (فارسی)

آسیا آسْمان

فارسی زبان میں اصل لفظ آسْیا (چکی) ہے اور آسْ اس سے تخفیف ہے اور پھر فارسی قواعد کے مطابق آس کے ساتھ مان بطور لاحقۂ مانند لگا تو آسمان (چکی کی مانند) بنا اور اصطلاحی معنی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1421ء، میں بندہ نواز کے قلمی نسخہ "شکارنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر )

جمع غیر ندائی: آسْمانوں {آس + ما + نوں (واؤ مجہول)}

معانی

1. خلا یا فضائے بسیط میں وہ نیلگوں حد نظر جو گنبد کی طرح چاروں طرف سے زمین کا احاطہ کیے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ اکاش، چرخ، سپہر، فلک، سما (قدیم فلسفی اسے ایک جسم ناقابل خرق و التیام مانتے تھے اور تلے اوپر سات آسمانوں کے قائل تھے، ان کا یہ بھی خیال تھا کہ یہ گردش کرتا ہے اور روز و شب اور تمام نیک و بد اس کی گردش سے رونما ہوتے ہیں۔

؎ وہ نیمچوں کے کرشمے کہ نیم جاں کر دیں

زمیں کو چرخ میں لائیں تو آسماں کر دیں [1]

2. عالم بالا، عرش و کرسی، ملاء اعلٰی، بہشت، سورگ، اندرلوک، جنت۔

"اس وقت چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی ایسی نہ تھی جس کی اصل آسمان سے نہ بتائی جاتی ہو۔" [2]

3. افق، مطلع، جیسے : آسمان پر چاند نکلا سب نے دیکھا۔

"کہیں تین چار بجے جا کر آسمان صاف ہوا۔" [3]

4. گھٹا، بادل، ابر۔

"میری پیدائش کے وقت آسمان گرجا۔" [4]

5. بارش، برسات۔

"آسمان تین برس چھ مہینے بند تھا یہاں تک ..... بڑا کال پڑا۔" [5]

6. { مجازا } بلندی، بہت بلندی۔

؎ کچھ بھی مناسبت ہے یاں عجز واں تکبر

وے آسماں پر ہیں میں ناتواں زمیں پر [6]

7. شمسی مہینے کی ستائیسویں تاریخ کا مؤکل (جامع اللغات، 35:1)

8. تصویر کا پس منظر (اصطلاحات پیشہ وراں، 168:4)

انگریزی ترجمہ

the sky, the firmament, heaven, the celestial orb.

مترادفات

اَفْلاک سِپِہْر اَکاس تھال اَمْبَر{2} فَلَک گَگَن فِضا

متضادات

زَمِین

مرکبات

آسْمان بَرابَر، آسْمان کے تَلے

رومن

Aasman

حوالہ جات

   1    ^ ( 1912ء، شمیم، ریاض شمیم، 192:5 )
     2  ^ ( 1943ء، انطونی اور کلوپیٹرا، 22 )
     3  ^ ( 1890ء، جغرافیہ طبیعی، 2:1 )
     4  ^ ( 1916ء، خطوط محمد علی، 112 )
     5  ^ ( 1819ء، کتاب مقدس، 152 )
     6  ^ ( 1810ء، میر، کلیات، 420 )