مندرجات کا رخ کریں

طومار

ویکی لغت سے

اردو

[ترمیم]

اشتقاقیات

[ترمیم]
  • طُومار عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ ط، و، م سے مشتق ہوا ہے۔ اردو زبان میں پہلی بار 1665ء میں استعمال ہوا۔

اسم

[ترمیم]

طومار مذکر

  • طویل کہانی یا قصہ۔ کنایۃً طول یا لمبائی کے لیے بھی کہتے ہیں۔
  • تحریروں یا بیانات کا ایک بڑا مجموعہ۔
  • کاغذ کی ایک لمبی پٹی جس پر لکھتے وقت ساتھ ساتھ لپیٹتے جاتے ہیں۔
  • جھوٹی باتیں، مبالغہ آمیز بیان یا تحریر، من گھڑت قصہ کہانی۔
  • لپٹا ہوا کاغذ، کاغذ کا دستہ یا بڑا سا پلندہ۔
  • کتاب، جِلد، حساب کا رجسٹر۔
  • ڈھیر (کثرت کے لیے مستعمل)۔
  • بہتان، فساد یا ہنگامہ۔
  • تعویذ، ٹونا، جادو (عموماً تعویذ یا جادو کے لیے مستعمل ہے)۔
  • مکتوب یا خط جو معمول سے زائد ہو یعنی جس مکتوب یا خط کی تحریر طوالت رکھتی ہو۔
  • خط کی ایک قسم کو بھی کہتے ہیں۔
  • فوج کا ایک پرا، صف، قطار (سیاسی اصطلاحات میں مستعمل ہے)۔

حوالہ جات

[ترمیم]