ٹیکسی

ویکی لغت سے

ٹَیکسی {ٹَیک (یائے لین) + سی} (انگریزی)

Taxi، ٹَیکسی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط میں مستعمل ہے 1944ء میں "افسانچے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: ٹَیکْسِیاں {ٹَیک (یائے لین) + سِیاں}

جمع غیر ندائی: ٹَیکْسِیوں {ٹَیک (یائے لین) + سِیوں (واؤ مجہول)}

معانی[ترمیم]

1. کرائے پر چلنے والی موٹر کار جس میں عموماً میڑ لگا رہتا ہے جو فاصلے طے کرنے کے ساتھ ساتھ کرایہ بتاتا ہے۔

"ایک ٹیکسی منگا کر شوفر کو حکم دیا: جنرل پوسٹ آفس۔"، [1]

2. { مجازا } بدکار عورت، جو پیشہ کرائے۔

"تم کہاں آپھنسے ہو، یہ ٹیکسیاں کرائے پر چلاتا ہے .... میں اس وقت کا اس مقامی اصطلاح سے بالکل بے بہرہ تھا۔"، [2]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

taxi

مترادفات[ترمیم]

موٹَر، قَحْبَہ، کَسْبی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ( 1944ء، افسانچے، 166 )
  2. ( 1973ء، جہان دانش، 243 )