مندرجات کا رخ کریں

آکرہ

ویکی لغت سے
(AAKRA سے رجوع مکرر)

بنوں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گاوں بھرت میں 250 فٹ اونچی پہاڑی پر آکرہ کے کھنڈرات موجود ہیں جو کہ 133ایکٹر زمین پر محیط ہیں۔ بنوں کے لوگوں میں یہ روایت چلی آرہی ہے کہ آکرہ کے کھنڈرات عذاب الہٰی کی یادگار ہیں۔ آکرہ یونانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اونچی جگہ کے ہیں اور جہاں آکرہ واقع ہے یہ ایک بلند پہاڑی ہے، اینٹوں کی قدامت آج سے تقریبا 3000سال پرانی بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ہندو تہذیب یعنی راجاوں کے نام کے سکے اور دوسرے نشانات بھی ملے ہیں.