فہرست
Appearance
(CATALOGUE سے رجوع مکرر)
مطلب
[ترمیم]اشخاص، اشیا، کتابوں کے ابواب و مشتملات کے ناموں کی فرد۔
تلفّظ
[ترمیم]فَہْرِسْت [فَہ (فتحہ ف مجہول) + رِسْت]
ماخوذ
[ترمیم]فارسی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے 1707ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع: فَہْرِسْتیں [فَہ (فتحہ ف مجہول) + رِس + تیں (ی مجہول)] جمع استثنائی: فَہاِرس [فَہا + رِس] جمع غیر ندائی: فَہْرِسْتوں [فَہ (فتحہ ف مجہول) + رِس + توں (و مجہول)]
استعمال
[ترمیم]"میرا مضون بر آمد کی کیفیت کو اپنی فہرست میں شامل نہیں کرتا۔" ( 1984ء، ترجم: روایت اور فن، 26 )
مترادفات
[ترمیم]فَرْد اِنْڈَکْس چَٹّھا لِسْٹ لائِحَہ تَفْصِیل