تعدیل

ویکی لغت سے
(Neutralization سے رجوع مکرر)

تلفّظ[ترمیم]

تَعْدِیل [تَع + دِیل]


ماخوذ[ترمیم]

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔

حیثیت[ترمیم]

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مطالب[ترمیم]

1. برابر اور درست کر دینا، اعتدال، معتدل بنانا، متوسط حد میں لانا۔

2. گواہی دینا۔

3. [ طب ] معتدل کرنے کا عمل، اشیا یا ادویہ کو ملانا کہ ان کی تاثیر میں اعتدال پیدا ہو جائے، ترتیب نسخہ وغیرہ میں خاصیت یا مزاج کے اعتبار سے دورؤں میں ضروری تغیر و تبدل جس سے نسخے کا مزاج معتدل بنانا مقصود ہوتا ہے۔

4. [ علم حدیث ] عادل ٹھہرنا، ثقہ قرار دینا۔

5. ترمیم، ردو بدل۔

6. بٹائی۔

7. نماز کے ارکان اطمینان و آہستگی کے ساتھ ادا کرنا۔

8. [ سیاسیات ] خطہ جنگ سے باہر قرار دینا.

9. [ ہیئت ] رات اور دن کا برابر ہونا، اعتدل لیل و نہار۔

10. [ برقیات ] جو نہ مثبت ہو نہ منفی ہو، ہمواری۔

11. [ طبیعیات ] توازن۔

انگریزی[ترمیم]

Neutralization