مندرجات کا رخ کریں

آزادی

ویکی لغت سے

آزادی {آ + زا + دی} (فارسی)

آزاد آزادی

فارسی سے اردو میں مستعمل اسم صفت آزاد کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آزادی بنا۔ سب سے پہلے 1794ء میں اثر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات

آزادَگی {آ + زا + دَگی}

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: آزادِیاں {آ + زا + دِیاں}

جمع غیر ندائی: آزادِیوں {آ + زا + دِیوں (واؤمجہول)}

معانی

[ترمیم]

خود مختاری، حریت، بیباکی۔

؎ دے رہا ہے اپنی آزادی کو مجبوری کا نام

ظالم اپنے شعلہ سوزاں کو خود کہتا ہے دود [1]

مترادفات

[ترمیم]

حُرِیَّت رِہائی بَرات خُود مُخْتاری نِرْوان لِبَرْٹی طَلاق تَجَرُّد حُرِّیَّت اِطْلاق ڈِسْچارْج فارِغُ الْبالی نَجات

متضادات

[ترمیم]

قَید غُلامی

مرکبات

[ترمیم]

آزادی کا پَرْوانَہ

رومن

[ترمیم]

Aazadi

تراجم

[ترمیم]

انگریزی: freedom liberty; emancipation; liberation en:freedom

فرانسیسی: liberté fr:liberté

حوالہ جات

[ترمیم]
    1   ^ ( 1936ء، ضرب کلیم، 43 )