آنکھ
اردو
[ترمیم]اشتقاقیات
[ترمیم]سنسکرت زبان کے لفظ آکش سے ماخوذ ہے قدیم زمانے میں آنکہ اور آنک بھی استعمال ہوتا رہا لیکن آنکھ ہی رائج ہوا سب سے پہلے 1503ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم
[ترمیم]آنکھ مؤنث
آنکھ | |
---|---|
اسم نکرہ — مؤنث — واحد | |
جمع | آنْکھیں (آں + کھیں [ی مجہول]) |
جمع غیر ندائی | آنْکھوں (آں + کھوں [و مجہول]) |
معانی | استعمال | |||||
---|---|---|---|---|---|---|
1 | اولا — وہ عضو جس سے دیکھتے ہیں، آلہ بصارت۔ |
| ||||
2 | مجازا — دیکھنے کی قوت، بصارت، نگاہ، نظر، بینائی چشم۔ |
| ||||
دیکھنے کی صلاحیت۔ | "حاکم کے آنکھ نہیں ہوتی کان ہوتے ہیں۔" [3] | |||||
3 | دیکھنے کا انداز(جس سے دل کا حال معلوم ہو جائے)، تیور۔ |
| ||||
4 | مشاہدہ، دیکھنے کا عمل۔ |
| ||||
5 | توجہ، رجحان، نظر التفات، نگاہِ رغبت۔ |
| ||||
6 | مروت، لحاظ، پاس۔ |
| ||||
7 | تمیز، شناخت، امتیاز، اٹکل، پرکھ۔ | "اس کے خاوند کو جواہرات کی آنکھ تھی۔" [8] | ||||
8 | بصیرت، چشم معرفت، بالغ نظری، عقل، سمجھ۔ | "میں دعا دیتا ہوں کہ خدا پٹنہ والوں کو سمجھ اور آنکھ دے۔" [9] | ||||
9 | اشارہ، ایما۔ |
| ||||
10 | مہارت، مشق، دخل۔ |
| ||||
11 | امید، توقع، آسرا۔ | امیر اللغات، 210:1 | ||||
12 | گنے، بانس یا کسی اور پودے کی وہ جگہ جہاں سے شاخ پھوٹتی ہے، (بیشتر) گرہ۔ | "قلم جب بناویں تو نیچے کی جانب اور اوپر کے حصّے کی جانب قریب قریب آنکھ چھوڑ دینی چاہیے۔" [12] | ||||
شریفے کی پوست کا حلقے دار ابھار؛ انناس وغیرہ کے حلقے | (ماخوذ : جامع اللغات، 61:1) | |||||
کریلے کے اندر کا وہ پوست جس میں بیج لپٹا ہوتا ہے۔ | کریلے کو چھیل کاٹ کر اور اس کی آنکھوں میں سے بیج نکال کر نمک ملو اور کچھ دیر ہوا میں رکھ دو۔ | |||||
لہسن کا جوا۔ | بڑی آنکھ کا لہسن چھانٹ کر لانا۔ | |||||
13 | تخمینہ، اندازہ |
| ||||
14 | اولاد، بیٹا بیٹی وغیرہ۔ | "مجھے دونوں آنکھیں برابر ہیں جو بڑی کو دوں گی وہی چھوٹی کو دوں گی۔" [14][14] | ||||
15 | گھٹنے کے دونوں طرف کا گھڑا۔ | (امیر اللغات، 21:1) | ||||
16 | چھایا، سایا، آسیب، خیالی یا وہمی صورت (عموماً پر کے ساتھ مستعمل)۔ | (فرہنگ آصفیہ، 254:1) | ||||
17 | حلقہ، جیسے زنجیر کی آنکھ، رزہ کی آنکھ وغیرہ (اکثر مضاف الیہ کے ساتھ مستعمل)۔ |
| ||||
حرف کے دائرے کی صورت حال یا گول کشش۔ |
| |||||
18 | پتلی۔ | "میری داہنی آنکھ میں پانی اتر آیا ہے۔" [17][17] | ||||
19 | خوردبین وغیرہ کا شیشہ، عدسہ، لینس۔ | "خوردبین کی آنکھ کے نیچے رکھ کر دیکھ سکتی ہے۔" [18][18] | ||||
20 | سگنل۔ | "مسافر کے لیے لازم ہے کہ سفر کے آداب سے واقف ہو، ایک خاص شریفانہ رفتار سے تجاوز نہ کرے، سرخ آنکھ نظر آئے تو رک جائے، سبز آنکھ نمودار ہو تو چل پڑے۔" [19] | ||||
21 | مدار کا پودا، آک کا درخت۔ | "جنگل میں ایک درخت ہوتا ہے جس کو آنکھ یا آک کہتے ہیں، اس کے پھول بالکل آنکھوں کی شکل کے ہوتے ہیں۔" [20] |
مترادفات
[ترمیم]متغیّرات
[ترمیم]- آنْک {آنْک (ن مغنونہ)}
مرکبات
[ترمیم]- آنْکھ کا اُجالا
- آنْکھ کا تِل
- آنْکھ کا جالا
- آنْکھ کا حِجاب
- آنْکھ کا حَلْقَہ
- آنْکھ کا ڈورا
- آنْکھ کا ڈھَلْکا
- آنْکھ کا ڈھیلا
- آنْکھ کا رَسِیلا
- آنْکھ کا غُبار
- آنْکھ کا کیچَڑ
- آنْکھ کا لِحاظ
- آنْکھ کا نَشَہ
- آنْکھ کی سَفَیدی
- آنْکھ کی سِیاہی
- آنْکھ کی گَرْدِش
- آنْکھ کی مُرَوَّت
- آنْکھ تَلے
- آنْکھ کا اَنْدھا
- آنْکھ کا پَرْدَہ
- آنْکھ کا تارا
- آنْکھ کی پُتْلی
- آنْکھ کی ٹھَنْڈَک
- آنْکھ کی حَیا
- آنْکھ مِچَولی
- آنْکھ میں
روزمرہ جات
[ترمیم]فقرہ | معانی | استعمال | ||||
---|---|---|---|---|---|---|
آنکھ سے ٹپکنا | نظر یا تیور سے کسی بات کا ظاہر ہونا۔ |
| ||||
آنکھ سے چنگاریاں اُڑنا | غُصّے میں آنکھیں سُرخ ہو جانا۔ |
| ||||
آنکھ سے خون ٹپکنا | رونا |
| ||||
آنکھ سے دور ہونا | جدا ہونا |
| ||||
آنکھ سے دیکھنا | بچشم خود معائنہ کرنا |
| ||||
آنکھ جمانا | نگاہ کو کسی مرکز پر ٹھہرانا، غور سے دیکھنا؛ کسی چیز پر ہر پہلو سے نظر ڈالنا۔ |
| ||||
آنکھ جمنا | آنکھ جمانا کا فعل لازم ہے۔ |
| ||||
آنکھ جھپکانا | نگاہ کو خیرہ کر دینا؛ آنکھ یا آنکھوں کو چکاچوند کر دینا۔ |
| ||||
تھوڑی سی دیر کو سلا دینا یا سونا۔ |
| |||||
آنکھ جھپکنا | آنکھ جھپکانا کا فعل لازم ہے۔ |
| ||||
آنکھ جھکانا | نیچے کی طرف دیکھنا یا دیکھنے لگنا، نظر نیچی رکھنا۔ |
| ||||
شرمانا، شرم سے آنکھ نیچی کرنا۔ |
| |||||
آنکھ جھکنا | آنکھ جھکانا کا فعل لازم ہے۔ |
| ||||
آنکھ چار کرنا | نظر سے نظر ملانا، آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا، بے روک ٹوک سامنے آنا، ڈھٹائی سے دیکھنا۔ |
| ||||
آنکھ چرانا | آنکھیں چار نہ کرنا، بے مروتی کرنا، (شرمیلے پن یا ناز و ادا کی بنا پر یا احفائے راز وغیرہ کے لیے کسی کی طرف) کھل کر نہ دیکھنا، ٹال دینا۔ | اسلام کی سچی تعلیم یہی تھی کہ تم آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرو جو تمہاری اعانت کے محتاج ہیں ان سے آنکھ نہ چراءو۔" [35] | ||||
آنکھ دبا کر دیکھنا | کچھ کھلی کچھ بند آنکھ سے دیکھنا، ایک آنکھ بندکر کے دیکھنا، بھینگے پن کے انداز سے دیکھنا۔ | ایک پستہ قامت بھینگا سیاہ فام آدمی بائیں آنکھ دبا کر داہنی سے مہدی کو بغور دیکھتا ہوا کمرے میں آیا۔" [36] | ||||
آنکھ پھیرنا | بے مروتی کرنا۔ |
| ||||
توجہ ہٹا لینا، کنارہ کرنا، گریز کرنا۔ | وہ تو کبھی میری طرف سے آنکھ نہیں پھیرتا۔" [38] | |||||
آنکھ پھیرنا | مرنا، دنیا سے گزرنا۔ | اب کی تو مروا ہی ڈالا تھا اور آپ نے بھی آنکھیں پھیر لی تھیں۔" [37] | ||||
آنکھ توتے کی طرح بدلنا | پھرانا | پھیرنا | یکایک بے مروتی اختیار کرنا، بے مروتی کرتے دیر نہ لگنا۔ | کیا توتے کی طرح آنکھ بدلی ہے گویا کبھی آشنا ہی نہ تھے۔" [38] | ||||
آنکھ ٹھہرنا | نگاہ جمنا، نظر کا ایک نقطے یا مرکز پر قائم رہنا۔ |
| ||||
آنکھ جاتی رہنا | بصارت زائل ہونا، کسی صدمے یا بیماری سے بینائی ختم ہو جانا۔ | صفدر جنگ کی بائیں آنکھ میں ایک تیر لگا جس سے آنکھ جاتی رہی۔" [40] | ||||
آنکھ پھرانا | سابقہ مروت اور ہمدردی ترک کرنا، بے وفائی برتنا۔ |
| ||||
آنکھ پھرنا | بے مروتی کا برتاؤ کرنا، برگشتہ ہونا۔ |
| ||||
مر جانا، عالم اختصار ہونا۔ |
| |||||
آنکھ پھوٹنا | چوٹ یا کسی صدمے سے اندھا ہو جانا، بینائی جاتی رہنا، دیدہ پٹم ہو جانا۔ | خالہ جان آنکھیں پھوٹیں جو میں نے کل محسن کے لڑکے کو دیکھا بھی ہو۔" [46] | ||||
آنکھ بھر لانا | آنکھ میں آنسو بھر لانا، خود کو آبدیدہ کرنا۔ |
| ||||
آنکھ پتھرانا | آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جانا اور بے حس و حرکت ہو جانا، بے نور ہو جانا، کچھ نظر نہ آنا۔ |
| ||||
آنْکھ پرنم ہونا | آنکھوں میں آنسو بھرے ہونا، آنسو بہنا۔ |
| ||||
آنکھ پر میل (تک) نہ ہونا | تیوری پر بل نہ پڑنا، قطعاً ناگوار نہ گزرنا۔ | میں نے خود (ان کو) لاکھوں ہار کے اٹھتے دیکھا تھا، آنکھ پر میل تک نہیں اچھی خاصی دولت پلک جھپکاتے آئی گئی ہو گی۔" [47] | ||||
آنکھ پڑنا | (عشق و محبت، حسرت، رغبت، توجہ والتفات، حسد و عداوت، پسندیدگی وغیرہ سے) دیکھنا (اتفاقیہ یا بالارادہ) |
| ||||
آنکھ پسیجنا | آنکھ کا آنسوءوں سے نمناک ہونا، آنکھوں میں آنسو آنا۔ (شرم یا رحم سے)۔ |
| ||||
آنکھ بہانا | آنکھ بہنا کا تعدیہ ہے |
| ||||
آنکھ بہنا | مسلسل رونا، ہر دم آنسو جاری رہنا؛ آنکھوں سے پانی بہا کرنا۔ |
| ||||
پتلی اور دیدے کا خراب اور بے نور ہو جانا۔ | ایسا نزلہ گرا کہ دونوں آنکھیں بہ گئیں۔" [52] | |||||
آنکھ بھر آنا | آنکھوں میں آنسو ابل آنا؛ آبدیدہ ہونا۔ |
| ||||
آنکھ بھر کر دیکھنا | نظر جما کر دیکھنا، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نظارہ کرنا۔ |
| ||||
جی بھر کر دیدار کرنا، سیر ہو کر دیکھنا۔ |
| |||||
آنکھ بدلنا | پہلی سی نظر اگلی سی بات نہ رہنا۔ |
| ||||
بے مروتی اور بے رخی اختیار کرنا |
| |||||
آنکھ بند کرنا | (نفرت، غیرت، بے مروتی، خوف و رعب، کمال تابش یا فرط قلق وغیرہ سے) آنکھیں میچ لینا۔ |
| ||||
کسی کام کی طرف سے غفلت برتنا، بے توجہی کرنا، نظرانداز کرنا۔ | بغداد کے کارناموں سے آنکھیں بند کر لینا تو اپنی میراث کو ٹھکرانا ہے۔" [59] | |||||
مر جانا۔ | جس دن سے میاں نے آنکھ بند کی برقعہ ان کے سر پر تھا۔" [60] | |||||
آنکھ اوپر نہ اٹھنا | کمال مصروفیت کی وجہ سے کام کے علاوہ کسی اور طرف دھیان نہ دینا۔ | ایسے لکھنے میں مصروف ہیں کہ آنکھ اوپرنہیں اٹھاتے۔" [61] | ||||
شرم وغیرہ کی وجہ سے نظر اونچی نہ کرنا۔ |
| |||||
آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل | جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے۔ | منہ دیکھے کی دوستیاں رہ گئی ہیں آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔" [63] | ||||
آنکھ اونچی کرنا | نظر اٹھنا، نظر اٹھا کر دیکھنا، نظر سے نظر ملانا۔ |
| ||||
آنکھ اونچی ہونا | آنکھ اونچی کرنا کا فعل لازم ہے۔ |
| ||||
آنکھ آنا | آنکھ یا آنکھوں میں سرخی کھٹک اور کبھی کبھی سوجن بھی ہونا، آنکھیں دکھنے آنا۔ (امیراللغات، 210:1) |
| ||||
آنکھ اٹھا کر دیکھنا | اوپر دیکھنا |
| ||||
سامنے دیکھنا۔ | ؎ دیکھا جو آنکھ اٹھا کے تو میداں سے تا فرات چھائی تھی مثل ابر سیہ فوج بد صفات [71] | |||||
حسرت سے دیکھنا، غمخواری کی توقع میں دیکھنا۔ | ؎ حضرت نے آنکھ اٹھا کے جو دیکھا ادھر ادھر کوئی نہ تھا فرس سے اتارے جو تھام کر [72] | |||||
دشمنی کی نگاہ سے دیکھنا۔ | کس کی مجال ہے جو آپ کو آنکھ اٹھا کر دیکھ سکے" [73] | |||||
سرسری طور پر دیکھنا؛ محض دیکھنا۔ | ؎ جدھر دیکھا اٹھا کر آنکھ شام غم نظر آئی نظر کے راستے محدود ہیں زلف پریشاں سے [74] | |||||
آنکھ اٹھا کر(بھی) نہ دیکھنا | سرسری طور پر بھی نہ دیکھنا۔ | ان میں پاک دامن حوریں ہوں گی جو غیر کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں گی۔" [75] | ||||
خاطر میں نہ لانا، کچھ حقیقت نہ سمجھنا۔ | منوں چیز گھر میں آتی اور (وہ) آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتی" [76] | |||||
رعب یا خوف سے کسی پر نظر نہ ڈالنا، بے باکی بے حجابی سے پیش نہ آنا۔ | ابا جی کے سامنے میرے بھائی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھ سکتے تھے۔" [77] | |||||
آنکھ اٹھانا | اشارہ کرنا۔ | ؎ تھی وغا میں جو وہ پابند امام عالی جس طرف آنکھ اٹھائی ہوا میداں خالی [78] | ||||
آنکھ اٹھنا | آنکھ اٹھانا کا فعل لازم ہے۔ | ؎ فلک ہے دونوں طرف کا نگاہیباں جب تک نہ اپنی آنکھ اٹھے گی نہ پردہ محمل کا [79] | ||||
آنکھ اچٹنا | نیند اڑ جانا، جاگ پڑنا۔ | ؎ شب کی جاگی ہوئی شبنم کو جو نیند آتی ہے پتا ہلتا ہے تو آنکھ اس کی اچٹ جاتی ہے [80] | ||||
آنکھ ابلنا | آنکھ کا آشوب کرنا، آنکھیں دکھنے لگنا۔ | ؎ ابلی ہوئی آنکھوں پہ رکھا دست مطہر آشوب اڑا مثل شمیم گل احمر [81] | ||||
فرط غیظ سے یا جوش اور ولولے میں آنکھ کے ڈھیلوں کا سرخ ہو کر ابھر آنا۔ | ؎ جاندار تھا اصیل تھا با عقل و ہوش تھا آنکھیں ابل پڑی تھیں یہ ایماں کا جوش تھا [82] | |||||
آنکھ اٹکانا | عشق کرنا، دل میں عشق کی کھٹک پیدا کرنا۔ | ؎ اخوت سے کیا لبریز اقصائے زمانہ کو گیا زمزم سے دجلے تک اٹک سے آنکھ اٹکائی [83] | ||||
آنکھ اٹکنا | آنکھ اٹکانا کا فعل لازم ہے۔ | ؎ بلبلیں اس پہ گریں آ کے کلی جو چٹکی گل سے آنکھ اٹکی تو کانٹے کی بھی برچھی کھٹکی [84] | ||||
آنکھ ڈبڈبانا | آنکھوں میں آنسو بھر آنا۔ | ؎ خدمت کی ڈبڈبائیں آنکھیں تالا سا پڑا ہوا تھا منہ میں [85] | ||||
آنکھ سامنے نہ ہونا | شرم و حیا یا ندامت سے نظر نہ ملانا، دیکھ نہ سکنا۔ | ؎ آئینے کے بھی سامنے آنکھیں نہیں ہوتیں قائل میں ہوا یار تری شرم و حیا کا [86] | ||||
آنکھ سے اترنا | نظروں میں ذلیل ہونا۔ | تمھاری تصویر دیکھ کے سارا مرقع آنکھوں سے اتر گیا۔" [87] | ||||
آنکھ سے آنکھ لڑنا | نگاہیں چار ہونا، دیکھتے ہی عاشق ہونا۔ | اس لڑکی کی بھی آنکھ اس برہمن مہرطلعت کی آنکھ سے لڑی۔" [88] | ||||
آنکھ سے آنکھ (ملانا — ملنا) | ہم چشمی کا دعویٰ کرنا۔ | ؎ رنگ آیا مے کشوں کے دل کی کلیاں کھل گئیں اک ذرا ساقی کی آنکھوں سے جو آنکھیں مل گئیں [89] | ||||
آنکھ سے پردہ اٹھنا | غفلت دور ہونا، بصیرت پیدا ہونا۔ | ؎ آنکھوں سے اٹھے پردے تو بیداری میں دیکھا جیسے کوئی کہتا ہے کہ حر میری طرف آ [90] | ||||
آنکھ دبنا | شرمندہ احسان ہونا، جھیپنا؛ مغلوب ہونا۔ | ؎ کیا رکیں گے یہ جری شام کے بے دردوں سے آنکھ دبتی نہیں دو لاکھ جوانمردوں سے [91] | ||||
آنکھ دکھانا | غصہ کرنا، گھورنا، رکھائی یا بے مروتی برتنا، منع کرنا، زیر کرنا، اشارہ کرنا۔ | ؎ شوق سے آنکھیں دکھاءو مجھے کچھ رنج نہیں شعبدہ یہ بھی تو اک گردش ایام کا ہے [92] | ||||
آنکھ (دوڑانا — دوڑنا) | چار طرف دیکھنا، نگاہ کا سرعت سے ادھر ادھر پڑنا، لالچ کی نگاہ سے دیکھنا۔ | بڑا ہی لالچی ہے ذرا سی چیز پر آنکھ دوڑتی ہے۔" [93] | ||||
آنکھ دیکھنا | آنکھ کو دیکھ کر ارادے کا پتہ چلانا، فیض حاصل کرنا۔ | ایسے لوگ موجود تھے جنھوں نے ہارون کی آنکھیں دیکھی تھیں اور اسلام کے سچے عاشق زار تھے۔" [94] | ||||
آنکھ دینا | بینائی عطا کرنا، شعور بخشنا، گوشہ چشم سے اشارہ کرنا، شہ دینا۔ | ؎ دیکھا نگہ غیظ سے ان فوجوں کے دل کو شمشیر گل اندام نے دی آنکھ اجل کو [95] | ||||
آنکھ ڈالنا | دیکھنا، شوق کی نظر سے دیکھنا، برے تیور سے دیکھنا، جستجو کرنا، بدنیتی سے دیکھنا۔ | ؎ عشق کی غیرت سے یہ کیوں کر گوارا ہو سکے آنکھ ڈالیں غیر تم پر اور میں دیکھا کروں [96] | ||||
آنکھ بچا (کر — کے) | اس طرح کہ کوئی دیکھ نہ لے، چوری چھپے۔ | پُلس کی آنکھ بچا کے اینڈتے پھرتے ہیں۔" [97] | ||||
بے مروتی کے ساتھ۔ | ؎ جو تن سے اڑا دیوے ہے سر آنکھ بچا کر ایسے سے کوئی جائے کدھر آنکھ بچا کر [98] | |||||
آنکھ بچانا | اس طرح کوئی کام کرنا کہ کوئی دیکھ نہ لے۔ | میں ایسی دولت پر لعنت بھیجتا ہوں اور آنکھ کس کی بچاءوں سب سیاہ سفید تو میرے ہاتھ میں ہے۔" [99] | ||||
آنکھ بچنا | نظر چوکنا، ذرا سی دیر کو غافل ہونا۔ | صاحبزادے کب کسی کے روکے رکتے ہیں آنکھ بچی اور چل دیے۔" [100] | ||||
آنکھ بچھانا | تعظیم و تکریم کرنا، شوق اور احترام سے خوش آمدید کہنا، خاطر مدارت کرنا (بیشتر جمع مستعمل) | سب رشتے تڑا کر اپنے پلے باندھا دن رات آنکھیں بچھائیں۔" [101] |
فقرات
[ترمیم]آنکھ پھڑکے بائیں بیر ملے یا سائیں آنکھ پھڑکے دہنی ماں ملے یا بہنی
بائیں آنکھ پھڑکے تو شوہر یا بھائی سے ملاقات ہوتی ہے اور دائیں آنکھ پھڑکنے پر ماں یا بہن سے؛ عورت کی بائیں اور مرد کی دائیں آنکھ کا پھڑکنا نیک شگون ہے۔ (ماخوذ : امیراللغات، 219:1)
آنکھ بچی مال (دوستوں کا | یاروں کا)
ذرا غفلت ہوئی اور لوگوں نے چیز اڑا لی، ذرا سی چوک میں مال تلف ہو گیا۔
چور اور گرہ کٹ بھی شکاری ہے آنکھ بچی اور مال یاروں کا یہی حال جعل ساز، دغاباز، عیار، مکار اور چار سو بیس قسم کے لوگوں کا ہے۔" [102]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ (1921ء) "ضیائے سخن"۔ ص: 64۔
- ↑ (1878ء) "گلزار داغ"۔ ص: 184۔
- ↑ (1895ء) "فرہنگ آصفیہ"۔ ص: 253:1۔
- ↑ (1963ء) "مراثی نسیم"۔ ص: 11:3۔
- ↑ (1956ء) "اختر (سجاد علی خاں)، مسدس"۔ ص: 8۔
- ↑ (1925ء) "جاوید (سید محمد کاظم)، مرثیہ"۔ ص: 11۔
- ↑ (1965ء) "منظور رائے پوری، مرثیہ"۔ ص: 7۔
- ↑ (1944ء) "افسانچے، کیفی"۔ ص: 136۔
- ↑ (مکتوبات شاد عظیم آبادی) "مکتوبات شاد عظیم آبادی"۔ ص: 191۔
- ↑ (1936ء) "غزل کوکب، ماہنامہ، مسافر، مراد آباد، جنوری"۔ ص: 27۔
- ↑ (1881ء) "مسیو، امیراللغات"۔ ص: 210:1۔
- ↑ (1903ء) "باغبان"۔ ص: 19۔
- ↑ (1824ء) "مصحفی، دیوان (ق)"۔ ص: 178۔
- ↑ () ""۔ ص: ۔
- ↑ () ""۔ ص: ۔
- ↑ () ""۔ ص: ۔
- ↑ () ""۔ ص: ۔
- ↑ () ""۔ ص: ۔
- ↑ وزیر آغا (1975ء)، "ماہنامہ الشجاع"۔ ص: 39۔
- ↑ (1955ء) حسن نظامی۔ "پھول"۔ ص: 24۔
- ↑ (1970ء) "مرثیہ فیض بھرتپوری"۔ ص: 9۔
- ↑ (1919ء) "مرثیہ بزم اکبر آبادی"۔ ص: 13۔
- ↑ امیر مینائی (1911ء)، امیر اللغات۔ "شعر از تسلیم"۔ ص: 228:1۔
- ↑ (1937ء) "قصائد نسیم"۔ ص: 117۔
- ↑ (1932ء) "نقوش مانی"۔ ص: 17۔
- ↑ (1888ء) "صنم خانہ عشق"۔ ص: 268۔
- ↑ (1929ء) "مرثیہ رفیع (مرزا طاہر)"۔ ص: 12۔
- ↑ (1903ء) "نظم نگاریں، جلال"۔ ص: 6۔
- ↑ (1942ء) "اسرار"۔ ص: 72۔
- ↑ (1905ء) "یادگار داغ"۔ ص: 200۔
- ↑ (1903ء) "نظم نگاریں، جلال"۔ ص: 99۔
- ↑ (1932ء) "نقوش مانی"۔ ص: 104۔
- ↑ (1920ء) "روح ادب"۔ ص: 86۔
- ↑ (1912ء) "شمیم، مرثیہ"۔ ص: 17۔
- ↑ (1936ء) "راشدالخیری، زیور اسلام"۔ ص: 12۔
- ↑ (1912ء) "شمیم، مرثیہ"۔ ص: 18۔
- ↑ (1903ء) "سرشار، خدائی فوجدار"۔ ص: 93:1۔
- ↑ (1924ء) "نوراللغات"۔ ص: 157:1۔
- ↑ (1934ء) "بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر"۔ ص: 231۔
- ↑ (1956ء) "بیگمات اودھ"۔ ص: 26۔
- ↑ (1927ء) "شادعظیم آبادی، رباعیات"۔ ص: 77۔
- ↑ () ""۔ ص: ۔
- ↑ (1915ء) "جان سخن"۔ ص: 193۔
- ↑ (1910ء) "لڑکیوں کی انشا، راشدالخیری"۔ ص: 51۔
- ↑ (1912ء) "شمیم، مرثیہ"۔ ص: 19۔
- ↑ (1941ء) "فانی، کلیات"۔ ص: 210۔
- ↑ (1972ء) "مرثیہ یاور اعظمی"۔ ص: 2۔
- ↑ (1924ء) "خونی راز، مرزا رسوا"۔ ص: 82۔
- ↑ (1941ء) "فانی، کلیات"۔ ص: 191۔
- ↑ (1938ء) "مرثیہ رائق"۔ ص: 9۔
- ↑ (1921ء) "واسوخت شبیر خان"۔ ص: 13۔
- ↑ (1810ء) "میر، کلیات"۔ ص: 369۔
- ↑ امیر مینائی (1891ء)، امیراللغات۔ ص: 216:1۔
- ↑ (1929ء) "مطلع انوار"۔ ص: 156۔
- ↑ (1854ء) "دیوان اسیر، گلستان سخن"۔ ص: 445۔
- ↑ (1938ء) "سریلی بانسری"۔ ص: 11۔
- ↑ (1914ء) "حالی، کلیات نظم حالی"۔ ص: 118:2۔
- ↑ (1938ء) "سریلی بانسری، آرزو"۔ ص: 84۔
- ↑ (1934ء) "مرثیہ رفیع (مرزا طاہر)"۔ ص: 5۔
- ↑ (1946ء) "تعلیمی خطبات (ڈاکٹر ذاکر حسین)"۔ ص: 206۔
- ↑ (1932ء) "اخوان الشیاطین"۔ ص: 310۔
- ↑ امیر مینائی (1891ء)، امیراللغات۔ ص: 212:1۔
- ↑ (1972ء) "عزم جونپوری، ذکر وفا"۔ ص: 15۔
- ↑ (1943ء) "دلی کی چند عجیب ہستیاں"۔ ص: 147۔
- ↑ (1861ء) "کلیات اختر (واجد علی شاہ)"۔ ص: 836۔
- ↑ امیر مینائی (1903ء)، امیراللغات۔ "شعر از قلق"۔ ص: 211:1۔
- ↑ امیر مینائی (1880ء)، امیراللغات۔ "شعر از قلق"۔ ص: 211:1۔
1 ^ ( 1921ء، ضیائے سخن، 64 )
2 ^ ( 1878ء، گلزار داغ، 184 )
3 ^ ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 253:1 )
4 ^ ( 1963ء، مراثی نسیم، 11:3 )
5 ^ ( 1956ء، اختر (سجاد علی خاں)، مسدس، 8 )
6 ^ ( 1925ء، جاوید (سید محمد کاظم)، مرثیہ، 11 )
7 ^ ( 1965ء، منظور رائے پوری، مرثیہ، 7 )
8 ^ ( 1944ء، افسانچے، کیفی، 136 )
9 ^ ( 1924ء، مکتوبات شاد عظیم آبادی، 191 )
10 ^ ( 1936ء، غزل کوکب، ماہنامہ، مسافر، مراد آباد، جنوری، 27 )
11 ^ ( 1881ء، مسیو، امیراللغات، 210:1 )
12 ^ ( 1903ء، باغبان، 19 )
13 ^ ( 1824ء، مصحفی، دیوان (ق)، 178 )
14 ^ ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 153:1 )
15 ^ ( 1962ء، 62ء کے چند جدید مرثیے، 78 )
16 ^ ( 1912ء، شمیم، ریاض شمیم، 131:7 )
17 ^ ( 1913ء، مکاتیب حالی، 77 )
18 ^ ( 1969ء، نفسیات اور ہماری زندگی، 17 )
19 ^ ( 1975ء، وزیر آغا، ماہنامہ، الشجاع، سالنامہ، کراچی، 39 )
20 ^ ( 1955ء، حسن نظامی، پھول، 24 )
21 ^ ( 1970ء، مرثیہ فیض بھرتپوری، 9 )
22 ^ ( 1919ء، مرثیہ بزم اکبر آبادی، 13 )
23 ^ ( 1911ء، تسلیم (امیر اللغات، 228:1) )
24 ^ ( 1937ء، قصائد نسیم، 117 )
25 ^ ( 1932ء، نقوش مانی، 17 )
26 ^ ( 1888ء، صنم خانہ عشق، 268 )
27 ^ ( 1929ء، مرثیہ رفیع (مرزا طاہر)، 12 )
28 ^ ( 1903ء، نظم نگاریں، جلال، 6 )
29 ^ ( 1942ء، اسرار، 72 )
30 ^ ( 1905ء، یادگار داغ، 200 )
31 ^ ( 1903ء، نظم نگاریں، جلال، 99 )
32 ^ ( 1932ء، نقوش مانی، 104 )
33 ^ ( 1920ء، روح ادب، 86 )
34 ^ ( 1912ء، شمیم، مرثیہ، 17 )
35 ^ ( 1936ء، راشدالخیری، زیور اسلام، 12 )
36 ^ ( 1926ء، شرر دلچسپ، 19:1 )
37 ^ ( 1912ء، شمیم، مرثیہ، 18 )
38 ^ ( 1910ء، آپ بیتی، 105 )
39 ^ ( 1903ء، سرشار، خدائی فوجدار، 93:1 )
40 ^ ( 1924ء، نوراللغات، 157:1 )
41 ^ ( 1934ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، 231 )
42 ^ ( 1956ء، بیگمات اودھ، 26 )
43 ^ ( 1927ء، شادعظیم آبادی، رباعیات، 77 )
45 ^ ( 1915ء، جان سخن، 193 )
46 ^ ( 1869ء، شیفتہ، کلیات، 122 )
47 ^ ( 1910ء، لڑکیوں کی انشا، راشدالخیری، 51 )
48 ^ ( 1912ء، شمیم، مرثیہ، 19 )
49 ^ ( 1941ء، فانی، کلیات، 210 )
50 ^ ( 1972ء، مرثیہ یاور اعظمی، 2 )
51 ^ ( 1924ء، خونی راز، مرزا رسوا، 82 )
52 ^ ( 1941ء، فانی، کلیات، 191 )
53 ^ ( 1938ء، مرثیہ رائق، 9 )
54 ^ ( 1921ء، واسوخت شبیر خان، 13 )
55 ^ ( 1810ء، میر، کلیات، 369 )
56 ^ ( 1891ء، امیراللغات، 216:1 )
57 ^ ( 1929ء، مطلع انوار، 156 )
58 ^ ( 1854ء، دیوان اسیر، گلستان سخن، 445 )
59 ^ ( 1938ء، سریلی بانسری، 11 )
60 ^ ( 1914ء، حالی، کلیات نظم حالی، 118:2 )
61 ^ ( 1938ء، سریلی بانسری، آرزو، 84 )
62 ^ ( 1934ء، مرثیہ رفیع (مرزا طاہر)، 5 )
63 ^ ( 1946ء، تعلیمی خطبات، (ڈاکٹر ذاکر حسین)، 206 )
64 ^ ( 1932ء، اخوان الشیاطین، 310 )
65 ^ ( 1891ء، امیراللغات، 212:1 )
66 ^ ( 1972ء، عزم جونپوری، ذکر وفا، 15 )
67 ^ ( 1943ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، 147 )
68 ^ ( 1861ء، کلیات اختر (واجد علی شاہ)، 836 )
69 ^ ( 1903ء، غزلیات جوہر (مجاہد حسین)، 97 )
70 ^ ( 1880ء، قلق (امیراللغات، 211:1) )
71 ^ ( 1939ء، جلیل (فرزند حسن)، مرثیہ، 21 )
72 ^ ( 1934ء، مرثیہ فہیم (باقر علی خاں)، 4 )
73 ^ ( 1912ء، شمیم، مرثیہ، 19 )
74 ^ ( 1917ء، یزید نامہ، حسن نظامی، 61 )
75 ^ ( 1935ء، عیاں، دیواں، 161 )
76 ^ ( 1903ء، ترجمہ قرآن، نذیر، 892 )
77 ^ ( 1908ء، صبح زندگی، 6 )
78 ^ ( 1936ء، پریم چند، واردات، 15 )
79 ^ ( 1912ء، شمیم، مرثیہ، 11 )
80 ^ ( 1927ء، آیات وجدانی، 93 )
81 ^ ( 1965ء، منظور رائے پوری، مرثیہ، 5 )
82 ^ ( 1974ء، رواں واسطی، مرثیہ، 11 )
83 ^ ( 1927ث، شاد عظیم آبادی، مراثی، 64:2 )
84 ^ ( 1937ء، قصیدہ محشر لکھنوی، 6 )
85 ^ ( 1965ء، منظور رائے پوری، مرثیہ، 3 )
86 ^ ( 1936ء، جگ بیتی، 57 )
87 ^ ( 1886ء، دیوان سخن، 55 )
88 ^ ( 1924ء، نوراللغات، 161:1 )
89 ^ ( 1801ء، طوطا کہانی، 49 )
90 ^ ( 1949ء، سلام قیصر، 23 )
91 ^ ( 1916ء، مرثیہ فہیم(باقر علی خاں)، 7 )
92 ^ ( 1969ء، مرثیہ یاور اعظمی، 11 )
93 ^ ( 1921ء، اکبر، کلیات، 88:1 )
94 ^ ( 1924ء، نوراللغات، 159:1 )
95 ^ ( 1918ء، امین کا دم واپسیں، 7 )
96 ^ ( 1912ء، شمیم، مرثیہ، 6 )
97 ^ ( 1911ء، تسلیم، نظم ارجمند، 165 )
98 ^ ( 1924ء، اختری بیگم، 66 )
99 ^ ( 1926ء، معروف، دیوان، 54 )
100 ^ ( 1935ء، دودھ کی قیمت، 148 )
101 ^ ( 1924ء، نوراللغات، 152:1 )
102 ^ ( 1912ء، شہید مغرب، 42 )
103 ^ ( 1958ء، عمر رفتہ، 225 )