مندرجات کا رخ کریں

آنگن

ویکی لغت سے

آنْگَن {آں + گَن} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ اصل لفظ آنگن میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ رائج ہے۔ سب سے پہلے غواصی نے "طوطی نامہ" میں استعمال کیا۔ 1639ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں (مذکر - واحد)

جمع: آنْگَن {آں + گَن}

جمع استثنائی: آنْگَنوں {آں

+ گَنوں (و مجہول)}

معانی

[ترمیم]

مکان کی عمارت کے سامنے غیر مسقف گھرا ہوا حصہ جو مکان کا جز ہو، صحن۔

"نوکروں نے میرے صندوق کو اٹھا کر دوسرے صندوقوں کے درمیان آنگن میں رکھ دیا۔" [1]

مترادفات

[ترمیم]

صَحْن ویڑا صَحْن

رومن

[ترمیم]

Aangan

تراجم

[ترمیم]

انگریزی : In closed space adjoining a house; court-yard, court, area

حوالہ جات

[ترمیم]
   1    ^ ( 1940ء، الف لیلہ و لیلہ، 288:1 )