امام

ویکی لغت سے

امام کسی جماعت کے پیشوا، مقتداء، رہبر، سردار یا قائد کو کہتے ہیں۔

معانی[ترمیم]

  • کسی جماعت کا مقتداء، رہبر، قائد، پیشوا۔
  • نماز پڑھانے والا فرد، یا پیش نماز۔
  • کسی خاص علم یا فن میں مہارت رکھنے والا شخص، مثلاً فلسفہ میں امام غزالی۔

اشتقاق[ترمیم]

امام عربی زبان سے مشتق ہوا ہے اور اِس کا مادہ اشتقاق ا، م، م سے مخرج ہوا ہے۔ یہ بااعتبارِ لغت مذکر مستعمل ہے۔ اِس کی جمع اَئِمَّہ ہے۔ یہ لفظ پہلی بار اردو زبان میں ولی دکنی نے 1707ء میں استعمال کیا۔

اسناد[ترمیم]

؎ صف عشاق کوں بکعبہ قسم

غیر آوارگی امام نہیں [1]

مزید دیکھیں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  • ولی دکنی: دیوان، صفحہ 16۔