آلا3

ویکی لغت سے

آلا{3} {آ + لا} (سنسکرت)

آوال آلا

سنسکرت میں اصل لفظ آوال ہے، اس سے ماخوذ اردو زبان میں آلا مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1791ء میں "مجموعہ ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: آلے {آ + لے}

جمع: آلے {آ + لے}

جمع غیر ندائی: آلوں {آ + لوں (واؤ مجہول)}

معانی[ترمیم]

درخت کے تنے کے گرد کا گڑھا جو پانی دینے کے لیے بناتے ہیں، تھالا۔ تھانولا۔

؎ وہ کھودے ان کے آلے اپنے ہات

کرے خدمت انو کی خوب دن رات [1]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

Basin for water round the foot of a tree

مترادفات[ترمیم]

گَڑھا دَائِرَہ مَرْطُوب

رومن[ترمیم]

aal‍a

حوالہ جات[ترمیم]

   1    ^ ( 1791ء، مجموعہ ہشت بہشت، 117:7 )