آملیٹ

ویکی لغت سے

آمْلیٹ {آم + لیٹ (یائے مجہول)} (انگریزی)

انگریزی زبان میں اصل (Omelette) ہے۔ انگریزی سے ماخوذ اردو میں آملیٹ بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1962ء میں "معصومہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: آمْلیٹوں {آم + لے + ٹوں (و مجہول)}


معانی[ترمیم]

پھینٹ کر تلا ہوا انڈا جس میں نمک مرچ کے ساتھ اکثر پیاز اور کبھی سبزیاں وغیرہ بھی شامل کی جاتی ہیں۔

"پانچ چھ لسی کے گلاس، آملیٹ اور توس ناشتے میں بیگم کے دوست کھا پی لیتے ہیں۔" [1]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

Omelette

حوالہ جات[ترمیم]

  1     ^ ( 1962ء، معصومہ، 117 )