عدیل
Appearance
عَدِیل {عَدِیل} (عربی)
ع د ل، عَدْل، عَدِیل
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے 1801ء کو "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی (مذکر - واحد)
جنسِ مخالف: عَدِیلَہ {عَدی + لَہ}
معانی
[ترمیم]1. نظیر، مانند، ہم رتبہ، ہم سر، برابر کا، ہم وزن۔
؎ کون ہے آپ کا عدیل و مثیل
2. انصاف کرنے والا، منصف، جج۔
؎ لہو میں تر ہے مری زندگی کی دستاویز
مرا عدیل مگر منتظر گواہ کا ہے، [2]
3. جائز، ٹھیک، پورا؛ یکساں، برابر۔
(پلیٹس)
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]Equitable, just; alike, equal
مترادفات
[ترمیم]بَرابَر، مُساوی، مانِنْد، مِثْل، نَظِیر