مندرجات کا رخ کریں

آئینہ خانہ

ویکی لغت سے

آئِینَہ خانَہ {آ + ای + نَہ+ خانَہ} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم آئینہ کے ساتھ فارسی زبان سے ہی اسم خانہ ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1780ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں (واحد)

واحد غیر ندائی: آئِینَہ خانے {آ + ای + نَہ + خا + نے}

جمع: آئِینَہ خانے {آ + ای + نَہ + خا + نے}

جمع غیر ندائی: آئِینَہ خانوں {آ + ای + نَہ + خا + نوں (و مجہول)}


معانی

[ترمیم]

وہ مکان جس میں ہر طرف آئینے لگے ہوں۔

؎ آئینہ خانے میں اے زلف بنانے والے

دیکھے جاتے نہیں اب خواب پریشاں ہم سے [1]


رومن

[ترمیم]

Aainah khana

تراجم

[ترمیم]

انگریزی: Glass house; a chamber whose walls are recovered with mirrors

حوالہ جات

[ترمیم]
    1   ^ ( عزیز، انجم کدہ، 1935ء، 119 )