آریا

ویکی لغت سے

آرْیَہ {آر + یَہ} (سنسکرت)

آریک آرْیَہ

سنسکرت زبان کا اصل لفظ آریک ہے اور اس سے ماخوذ اردو مستعمل آریہ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1885ء میں "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: آرْیاؤں {آر + یا + اوں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

ایرین، وسط ایشیا کی ایک قدیم قوم جو وہاں سے اٹھ کر ہند اور یورپ میں پھیل گئی۔ "آریہ جب ہندوستان میں داخل ہوئے تو پہلے پنجاب میں ان کا قیام ہوا۔" [1] 2. آریہ قوم کی زبان یا بولی (بیشتر بھاشا وغیرہ کے ساتھ)۔ "سوامی دیانند سرسوتی نے آریہ ورت نام کی نسبت سے اسے آریہ بھاشا کے نام سے بھی یاد کیا ہے۔" [2] 3. ہندووں کا ایک مذہبی فرقہ جس کے بانی سوامی دیانند سرسوتی مانے جاتے ہیں؛ ہندو۔ "شمالی ہند میں تو ایسے واقعات پیش آئے ہیں کہ آریہ قرض خواہوں اور زمینداروں نے غریب مسلمان مقروضوں اور کاشتکاروں کو ارتداد پر مجبور کیا ہے۔" [3]

متغیّرات[ترمیم]

آرْیا {آر + یا}

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

An Aryan; the Aryan language


معانی2[ترمیم]

صفت ذاتی [4]

شریف، معزز، نیک (آدمی)۔

جمع غیر ندائی: آرْیاؤں {آر + یا + اوں (و مجہول)}

"آریہ کے لغوی معنی ہیں نیک شریف برادری والے، یہ دراصل کسی نسل کا نام نہیں ہے۔" [5]

مترادفات[ترمیم]

خانْدانی ساتھی وَفادار

مرکبات[ترمیم]

آرْیَہ سَماج


رومن[ترمیم]

Aarya

Aaryah

حوالہ جات[ترمیم]

   1    ^ ( 1956ء، زبان اور علم زبان، 37 )
   2    ^ ( 1961ء، تین ہندوستانی زبانیں، 172 )
   3    ^ ( 1928ء، ماہنامہ معارف مئی، 327 )
   4    ^ ( مذکر - واحد )
    5   ^ ( 1951ء، تاریخ تمدن ہند، 55 )