آزمودہ

ویکی لغت سے

آزْمُودَہ {آز + مُو + دَہ} (فارسی)

آزمودن آزْمُودَہ

فارسی مصدرآزمُوْدَنْ سے علامت مصدرن گرا کر ہ بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگانے سے آزمودہ بنا جوکہ فارسی میں حالیہ تمام اور اسم صفت دونوں طرح مستعمل ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے، سب سے پہلے 1854ء میں "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع: آزْمُودَگان {آز + مُو + دَگان}

معانی[ترمیم]

1. جانچا ہوا، پرکھا ہوا، تجربے میں آیا ہوا، مجرب۔

"آدھی رات ..... حضور قلب کے لیے وقت مناسب ہے جس کو مقبولیت دعا میں مدخل عظیم ہے اور یہ آزمودہ بات ہے۔" [1]

مترادفات[ترمیم]

کَرْدَہ مُجَرَّب تَجْرِبَہ کار

مرکبات[ترمیم]

آزْمُودَہ کار

روزمرہ جات[ترمیم]

آزمودہ لینا

عندیہ لینا، منشا دریافت کرنا، ٹوہ لینا، بھید نکالنا۔

"وہ تو اسد کا آزمودہ لینے کے لیے دم دے رہی تھی۔" [2]

امتحان لینا، جانچنا۔

"میاں تم ہمارا آزمودہ لینے آئے ہو۔" [3]

رومن[ترمیم]

Aazmudah

تراجم[ترمیم]

انگریزی : Experienced; tried; tested; proved

حوالہ جات[ترمیم]

    1   ^ ( 1906ء، الحقوق و الفرائض، 3، 149 )
    2   ^ ( 1962ء، آفت کا ٹکڑا، 206 )
    3   ^ ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 158:1 )