مندرجات کا رخ کریں

آسمانی

ویکی لغت سے

آسْمانی {آس + ما + نی} (فارسی)

آسیا آسْمان آسْمانی

فارسی زبان میں آسیا سے تخفیف آس کے ساتھ مان بطور لاحقۂ مانند لگانے سے آسمان بنا اور پھر فارسی قاعدہ کے مطابق ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے آسمانی بنا جوکہ بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1611ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی


معانی

[ترمیم]

آسمان سے منسوب۔ آسمان کا، جو آسمان پر ہو۔

"چھت میں عجب عجب شکلیں چمکتی دمکتی لگی ہیں جو بہت کچھ آسمانی جرموں سے ملتی جلتی ہیں۔" [1]

نیلگوں، آسمان کے رنگ سے مشابہ، نیلا۔

"آسمانی اور زرد روشنیوں کے اتحاد سے سفید روشنی حاصل ہوتی ہے۔" [2]

خدائی، الٰہی، روحانی۔

"حضرت عیسٰی علیہ السلام نے اس کے لیے آسمانی بادشاہی کی اصطلاح قائم فرمائی ہے۔" [3]

ہوائی، فضائی۔

"صحن میں آتش بازی گڑی، انار، پھلجڑی ..... آسمانی گولے ..... وغیرہ بنے ہوئے ہیں۔" [4]

2. ناگہانی، ازغیبی، خدائی۔

؎ وہ چشم قہر قہر آسمانی کا نمونہ ہے

نگہ اس کی بلائے ناگہانی کا نمونہ ہے [5]

آسمان سے اتراہوا، خدا کی طرف سے نازل ہونے والا (وحی کے طور پر)۔

"ہم سب کتب آسمانی کو مانتے ہیں۔" [6]

3. { قدیم } بلندی، سرفرازی۔

؎ عنایت کیا آسمانی مجھے

بچن کی دیا درفشانی مجھے [7]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

Heavenly, celestial; from heaven, divine; sky-coloured, azure, cerulean; unexpected, sudden

مترادفات

[ترمیم]

بالائی سماوی اِتِّفاقِیَّہ نِیلا نِیلا

متضادات

[ترمیم]

زَمِینی زیرِیں

مرکبات

[ترمیم]

آسْمانی آگ، آسْمانی باپ، آسْمانی بَلا، آسْمانی تِیر، آسْمانی رَنْگ، آسْمانی زَبان، آسْمانی کِتاب، آسْمانی گَرْد، آسْمانی گولا

رومن

[ترمیم]

Aasmani

حوالہ جات

[ترمیم]
    1   ^ ( 1915ء، پیاری دنیا، سجاد حسین، 7 )
      2 ^ ( 1957ء، سائنس سب کے لیے، 247 )
      3 ^ ( 1932ء، سیرۃ النبی، 4، 819 )
      4 ^ ( 1885ء، بزم آخر، 54 )
      5 ^ ( 1849ء، کلیات ظفر، 174:2 )
      6 ^ ( 1906ء، الحقوق والفرائض، 7:1 )
      7 ^ ( 1657ء، گلشن عشق، نصرتی، 8 )