آفرید گار
Appearance
آفْرِیدَگار {آف + ری + دَگار} (فارسی)
آفْرِیدَن آفْرِیدَگار
فارسی مصدرآفریدن سے علامت مصدر ن گرانے سے فارسی میں صیغہ واحد غائب بن جاتا ہے اس کے ساتھ گار بطور لاحقۂ صفت (فاعلی) لگانے سے آفریدگار، بن گیا۔ اردو میں سب سے پہلے 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی (مذکر - واحد)
جمع غیر ندائی: آفْرِیدَگاروں {آف + ری + دَگا+ روں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]پیدا کرنے والا، خالق مطلق۔
"آفریدگار کی دی ہوئی مصیبتوں کے علاوہ مرزا غالب کی بہت سی مشکلات خود آفریدہ ہیں۔" [1]
مترادفات
[ترمیم]خَالِق آفْرِینَنْدَہ مُوجِد
متضادات
[ترمیم]آفْرِیدَہ مَخْلُوق
رومن
[ترمیم]Aafridgar
تراجم
[ترمیم]انگریزی : The creator
حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1971ء، فکر و خیال، 159 )