آلودگی
Appearance
آلُودَگی {آ + لُو + دَگی} (فارسی)
آلودن آلُودَہ آلُودَگی
فارسی زبان میں مصدر آلودن سے علامت مصدر ن گرا کر گی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آلودگی بنا۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1649ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع: آلُودَگِیاں {آ + لُو + دَگِیاں}
جمع غیر ندائی: آلُودَگِیوں {آ + لُو + دَگِیوں (واؤ مجہول)}
معانی
[ترمیم]گندگی، نجاست، آلائش۔
؎ کرتا ہے دولت کو ہر آلودگی سے پاک و صاف
منعموں کو مال و دولت کا بناتا ہے امیں [1]
متغیّرات
[ترمیم]آلُودْگی {آ + لُود + گی}
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]contamination, defilement, polluted ness; pollution; foulness, impurity
مترادفات
[ترمیم]پَلِیدی بَکھیڑا پاپ غَلاظَت جَنابَت کَثافَت خَباثَت آلائِش
رومن
[ترمیم]aaludagi
حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1938ء، ارمغان حجاز، اقبال، 225 )