آلکس
Appearance
آلْکَس {آل + کَس} (ہندی)
ہندی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1882ء میں "کلیات علم طب" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع: آلْکَسیں {آل + کَسیں (ی مجہول)}
جمع غیر ندائی: آلْکَسوں {آل + کَسوں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]کاہلی، سستی۔
"جاڑے کے موسم میں صبح کی نماز کو اٹھتے ہوئے مجھےبھی آلکس آ جاتی تھی۔" [1]
2. اونگھ، نیند۔ (فرہنگ آصفیہ، 217:1)
مترادفات
[ترمیم]آرام طَلَبی سُسْتی تَنْ آسانی
رومن
[ترمیم]Aals
Aalkas
Aalkasi
تراجم
[ترمیم]انگریزی : Idleness; laziness; inactivity
حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1939ء، شمع، 194 )