آلی2
Appearance
آلی {آ + لی} (عربی)
آلہ آلَہ آلی
عربی زبان کے اسم جامدآلہ کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق ہ کو حذف کر کے ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے آلی بنا۔ اردو میں سب سے پہلے 1931ء، میں "نسیجیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت نسبتی (مؤنث - واحد)
جمع: آلِیاں {آ + لِیاں}
جمع غیر ندائی: آلِیوں {آ + لِیوں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]آلہ سے منسوب،ذریعے یا وسیلے سے تعلق رکھنے والا۔
"احساس مراد ہے اس اثر کے شعور سے جوکہ نظام آلی پر کسی مؤثر کی تاثیر سے حادث ہوتا ہے۔" [1] اوزار سے تعلق رکھنے والا۔
"جسیمہ کو محض تحریک آلی سے مثلاً شیشہ محافظ کو تھپ تھپا کر یا تحریک برقی پہونچا کر چھیڑا جائے۔" [2]
مترادفات
[ترمیم]ہَتھْیارِی اَوْزَاری وَسائِلی
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1931ء، رسوا، تنقیدی مراسلات، 42 ) 2 ^ ( 1931ء، نسیجیات، 66:1 )