آمادگی
Appearance
آمادَگی {آ + ما + دَگی} (فارسی)
آمادن آمادَگی
فارسی زبان میں متعدی مصدر آمادن سے علامت صدر ن گرا کر گی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے آمادگی بنا۔ اردو زبان میں اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1885ء میں "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت (مؤنث - واحد)
جمع: آمادَگیاں {آ+ ما + دَگِیاں}
جمع غیر ندائی: آمادَگِیوں {آ + ما + دَگِیوں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]مستعدی، تیاری۔
"اون کے فراہمی سامان راحت میں کوشش وسعی کرتا ہے، اون کے اوامر کی تعمیل میں آمادگی کرتا ہے۔" [1] 2. رضامندی، رغبت۔
"بالآخر ان لوگوں نے اسلام پر آمادگی ظاہر کی۔" [2]
متغیّرات
[ترمیم]آمادَگی {آ + ماد + دَگی}
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]The state of being prepared, readiness; preparation; alertness; disposition (to); indication; threatening
مترادفات
[ترمیم]رَغْبَت اِشْتِیاق جھُکاؤ مِیلان
رومن
[ترمیم]aamadagi