آمدنی

ویکی لغت سے

آمْدَنی {آم + دَنی} (فارسی)

آمدن آمْدَنی

فارسی زبان کے مصدر آمدن کے ساتھ ی بطور نسبت لگانے سے آمدنی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے گاہے بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1746ء میں "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات[ترمیم]

آمْدَنی {آم + دَنی}

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: آمَدَنِیاں {آ + مَدَنِیاں}

جمع غیر ندائی:آمَدَنِیوں {آ + مَدَنِیوں (واؤ مجہول)}


==معانی==محاصل، مداخل، یافت، نفع، خرچ اور نقصان کی ضد۔

"اس وقت بھی دو ہزار روپیہ ماہوار آمدنی کا اوسط ہے۔" [1]

2. { متروک } آنے کی خبر، آمد، آنا۔

ایتے میں گل چہرہ کی آمدنی ہوتی ہے۔" [2]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

coming, arrival; income; incomings, receipts; returns, proceeds, profits, emoluments; perquisites, anything gained over and above; imports; revenue; collections


معانی[ترمیم]

صفت نسبتی [3]

جمع: آمَدَنیاں {آ + مَدَنِیاں}

جمع غیر ندائی: آمَدَنِیوں {آ + مَدَنِیوں (واؤ مجہول)}

آنے والا، ظہور پذیر ہونے والا۔

"حال آمدنی پیش سے ہر ایک کو ماہر کرتے ہیں۔" [4]


مترادفات[ترمیم]

یافْت فائِدَہ کَمائی حَاصِل مَداخِل پَیداوار رَسَد

حوالہ جات[ترمیم]

    1   ^ ( 1918ء، انگوٹھی کا راز، 15 )
    2   ^ ( 1746ء، قصہ مہر افروز و دلبر، 149 )
    3   ^ ( مؤنث - واحد )
    4   ^ ( 1861ء، کشف الاخبار بمبئی، 16 مئی ) 


رومن[ترمیم]

aamadni