آملہ
آمْلَہ {آم + لَہ} (سنسکرت)
آ ملک آمْلَہ
سنسکرت میں اصل لفظ آ ملک ہے اس سے ماخوذ اردو میں آملہ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1837ء میں "مثنوی بہاریہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
واحد غیر ندائی: آمْلے {آم + لے}
جمع: آمْلے {آم + لے}
جمع غیر ندائی: آمْلوں {آم + لوں (و مجہول)}
معانی
[ترمیم]ایکقسم کا کسیلا اور ترش پھل جو رنگ میں انگور سے مشابہ اور جسامت میں آلوچے کے برابر ہوتا ہے، اس درخت کا پھل (مربہ بنانے کے کام آتا اور دواؤں میں استعمال ہوتا ہے)۔
لاطینی Emblic Myrobalun phyllanthus emblica۔
"تازہ آملہ کوٹ کر کپڑے میں رکھ کر نچوڑیں اور اس کو مٹی وغیرہ کے برتن میں ڈال کر آگ پر رکھ کر کسی چیز سے چلاتے رہیں کہ قوام گاڑھا ہو جائے۔" [1]
متغیّرات
[ترمیم]آنْوَلا {آں + وَلا}
مترادفات
[ترمیم]آملک دھَاتَری شُوم
رومن
[ترمیم]aamlah
تراجم
[ترمیم]انگریزی: A Kind of myrobalan; a fruit used, while green for making pickles
حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1926ء، خزائن الادویہ، 405:1 )