مندرجات کا رخ کریں

آمیزش

ویکی لغت سے

آمیزِش {آ + مے + زِش} (فارسی)

آمیختن آمیزِش

فارسی زبان میں مصدر آمیختن سے حاصل مصدر ہے اردو زبان میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1802ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: آمیزِشیں {آ + مے + زِشیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: آمیزِشوں {آ + مے + زِشوں (و مجہول)}

معانی

[ترمیم]

میل، ملاوٹ،شمولیت۔

"فارسی خیالات کی آمیزش بھی شعرا نے بھاکھا میں نہایت سلیقہ کے ساتھ کی ہے۔" [1]

2. اختلاط، میل ملاپ، میل جول۔

"جو لوگوں سے بہت آمیزش رکھتا ہے جانو کہ صدق اس میں کم ہے۔" [2]

3. گٹھ جوڑ، سازش۔

"اس نے بہ آمیزش اہل دربار شاہ جہاں بادشاہ کو قید کر لیا۔" [3]

انگریزی ترجمہ

[ترمیم]

Mixture, mixing; capability of mingling; sociable ness; mixed feelings; mingled motives; lack of purity or sincerity; duplicity; alloy, adulteration

مترادفات

[ترمیم]

مِلاوَٹ کھوٹ مِلاؤ اِمْتِزاج تَخْلِیط آمیخْتَگی لَت خَلْط

مرکبات

[ترمیم]

آمیزِش پَذِیر

رومن

[ترمیم]

aamezish

حوالہ جات

[ترمیم]
    1   ^ ( 1925ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، 10، 9:16 )
    2   ^ ( 1924ء، تذکرۃ الاولیا، مرزا جان، 347 )
    3   ^ ( 1864ء، تحقیقات چشتی، 336 )