آندھی
آنْدھی {آں + دھی} (سنسکرت)
آنْدھ آندھ آنْدھی سنسکرت زبان میں اصل لفظ آندھ کے ساتھ ی بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے آندھی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1530ء میں "بابرنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
جمع: آنْدھِیاں {آں + دھِیاں}
جمع غیر ندائی: آنْدھِیوں {آں + دھِیوں
(واؤ مجہول)}
معانی
[ترمیم]گرد و غبار کے ساتھ بہت تیز ہوا، طوفان باد۔
؎ کدھر ہے اے موت? آ، کہ غم سے لبوں پر اب جان آ رہی ہے
وہ شمع، جو یادگار شب تھی، اسے بھی آندھی بجا رہی ہے [1]
2. اندھیرا، تاریکی۔
"ایک ایک چیز ڈھونڈنے آندھی روگ آ گیا۔" [2]
انگریزی ترجمہ
[ترمیم]Dust-storm, whirl-wind; storm, tempest, hurricane, cyclone
معانی2
[ترمیم]صفت ذاتی [3]
جمع: آنْدھِیاں {آں + دھِیاں}
جمع غیر ندائی: آنْدھِیوں {آں + دھِیوں (واؤ مجہول)}
بہت چست و چالاک، تند و تیز (انسان یا کوئی اور جاندار چیز)۔
"کچھ عرب ہی والے خوب لونڈی غلام رکھتے ہیں، اپنے برابر کھلائیں، پہنائیں، بٹھائیں، بھلا یہاں کہاں، یہاں کام لینے کو آندھی ہیں، باقی روکھی سوکھی جو ملی وہ حوالے کی۔" [4]
مترادفات
[ترمیم]مُسْتَعِد جھَکَّڑ
روزمرہ جات
[ترمیم]آندھی چڑھنا
؎ طبیعت کوئی دن میں بھر جائے گی
چڑھی ہے یہ آندھی اتر جائے گی [5]
آندھی کاٹنا
اوپر منہ اٹھا کر آیات وغیرہ پڑھنا اور انگلی سے آندھی روکنے کا اشارہ کرنا۔ (ماخوذ : نوراللغات، 146:1)
آندھی اترنا
طوفان باد کا زور کم ہونا، تیز اور غبار آلود ہواءوں کا رکنا۔
؎ طبیعت کوئی دن میں بھر جائے گی
چڑھی ہے یہ آندھی اتر جائے گی [6]
آندھی اٹھانا
آندھی اٹھنا کا تعدیہ ہے۔
؎ آندھی اٹھائی نوح کا طوفاں دکھا دیا
ہیں تنگ آہ سرد سے اور چشم تر سے ہم [7]
آندھی اٹھنا
طوفان باد کا آنا، تیز اور غبار آلود ہواءوں کا چھانا۔
؎ اٹھیں گی آندھیاں غم کی جو ذرہ بھی رہا باقی
زمین دشت غربت خاک میری سب اڑا دینا [8]
فقرات
[ترمیم]آندھی آئے بیٹھ جائے، مینہ آئے بھاگ جائے
تھوڑی سی تکلیف جسے جھیل سکے تو جھیل لے اور زیادہ ہو تو الگ ہو جائے۔ (امیراللغات، 188:1)
حوالہ جات
[ترمیم]1 ^ ( 1924ء، نقش و نگار، 144 ) 2 ^ ( 1915ء، سجاد حسین، طرحدار لونڈی، 106 ) 3 ^ ( واحد ) 4 ^ ( 1915ء، سجاد حسین، طرحدار لونڈی، 3 ) 5 ^ ( 1878ء، گلزار داغ، 195 ) 6 ^ ( 1878ء، گلزار داغ، 195 ) 7 ^ ( 1878ء، آغا، دیوان، 67 ) 8 ^ ( 1910ء، گلکدہ، عزیز، 21 )
رومن
[ترمیم]aandhi