آنسہ

ویکی لغت سے

آنِسَہ {آ + نِسَہ} (عربی)

ا ن س آنِسَہ

عربی زبان میں اصل انس سے اسم فاعل (مؤنث) مشتق ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1974ء میں "پھر نظر میں پھول مہکے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (واحد)

جنسِ مخالف: آنِس {آ+نِس}

معانی[ترمیم]

بے بیاہی خاتون، عموماً کنواری عورت کے نام سے پہلے، انگریزی مس (Miss) کی جگہ مستعمل ہے، جیسے : آنسہ آمنہ خاتون وغیرہ۔

"مس کے لیے آنسہ اس زمانے سے شروع ہوا جبکہ لڑکی اپنے والد کے نام سے پکاری جانے لگی، مثلاً آنسہ مریم فرخندہ علی۔" [1

مترادفات[ترمیم]

باکِرَہ اَن بَیاہی کَنْوَاری

انگریزی[ترمیم]

Miss ترجمہ

حوالہ جات[ترمیم]

       ^ ( 1974ء، پھر نظر میں پھول مہکے، 57 )