آنچل

ویکی لغت سے

آنْچَل {آں + چَل} (سنسکرت)

یہ لفظ سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے، اور اردو میں اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1611ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: آنْچَلوں {آں + چَلوں (واؤ مجہول)}


معانی[ترمیم]

دوپٹے چادر وغیرہ کا کنارہ۔

"آنچل سینہ پر ڈال کر چلیں، پاؤں جھٹک جھٹک کر نہ چلیں،پردہ

کی اوٹ سے بولیں، تصنع اور بناؤ کی بولی نہ بولیں۔" [1]

2. گوشہ دامن، بالائی حصہ جسم کے کسی اور ملبوس کا کنارہ۔

؎ وہ چاندنی کا آنچل پھیلا ہوا زمیں پر

فواروں کا اچھلنا پھولوں کی نگہت تر [2]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

The border or hem of a cloak , veil , shawl , or mantle

مترادفات[ترمیم]

دامَن پَلَّہ پَلُّو کِنارَہ گھُونْگَٹ چھاتی

مرکبات[ترمیم]

آنْچَل پَلُّو، آنْچَل دار، آنْچَل ڈَلْوائی

روزمرہ جات[ترمیم]

آنچل لینا

{ ہجا } تعظیماً مہمان عورت کے دوپٹے کا کنارہ چھونا، تعظیم کے ساتھ استقبال کرنا۔

جی جی تیری بھابو آئی ہے اٹھ کر آنچل لے" [3]

(شادی کے موقع پر بطور رسم) دولھا یا دولھن کی ماں کے دوپٹے سے ہاتھ پوچھنا۔ (فرہنگ آصفیہ، 244:1، پلیٹس)

آنچل پڑنا

چھوت والی بیماری کے بیمار سے کسی اور کا بیمار ہو جانا۔

جس پر مرت بیائی کا آنچل پڑ جائے اس کا بچہ بیمار ہو جائے گا۔" [4]

آنچل ڈالنا کا فعل لازم ہے۔

؎ سمجھوں گی مجھ پہ حق کا یہ احساں بڑا ہوا

دیکھوں گی تجھ پر ان کا جب آنچل پڑا ہوا [5]

آنچل پکنا

{ بلاغت }

حکیم صاحب .... آنچل .... پکا ہوا ہے۔" [6]

آنچل پھیلانا

سوال کرنے کے موقع پر اظہار تضرع کے لیے دوپٹے کا درمیانی حصہ یا دامن دونوں ہاتھوں میں لے کر کسی کی طرف پھیلانا۔ سجاتا نے آنچل پھیلا کر کہا مہارانی بجا فرماتی ہیں مگر اب تو اس کی خطا معاف کیجیے۔ " [7]

آنچل دینا

{ بلاغت } بچے کو دودھ پلانا۔ (نوراللغات، 145:1)

آنچل میں گرہ دینا

کسی بات کو یاد رکھنے کے لیے پلُّو میں گانٹھ لگانا، یاد رکھنا، نہ بھولنا۔

؎ نہیں اچھا یہ صاحب روز کا عذر فراموشی

کرو پھر وصل کا وعدہ گرہ دو پہلے آنچل میں [8]

آنچل بچانا

بچ کر چپکے سے نکل جانا

؎ نہ حرف دل سوز کوئی لب پر نہ نغمہ جاں فروز

پیدا گئی ہے آنچل نسیم گلشن بچا کے بیگانہ وار ہم سے [9]

آنچل پکانا

{ بلاغت } عورت کے سر پستان کو زخمی کر دینا۔

بچے کے دانت اگر آنچل پکا دیتے .... تو ووئی میاں چھوڑو چھوڑو" ..... کہتیں اور منہ بسور کے جپ رہتیں۔" [10]

حوالہ جات[ترمیم]

    1   ^ ( 1911ء، سیرۃ النبی، 409:1 )
    2   ^ ( 1910ء، سرور جہاں آبادی، خمکدہ سرور، 62 )
    3   ^ ( 1895ء، فرہنگ آصفیہ، 244 )
    4   ^ ( 1875ء، مجالس النسا، 55:1 )
    5   ^ ( 1947ء، سنبل و سلاسل، 106 )
    6   ^ ( 1930ء، اودھ پنچ، لکھنءو، 15، 5:11 )
    7   ^ ( 1935ء، دودھ کی قیمت، 108 )
    8   ^ ( 1905ء، دیوانِ انجم، 89 )
    9   ^ ( 1958ء، تار پیراہن، 79 )
    10   ^ ( 1929ء، اودھ پنچ، لکھنءو، 14، 3:25 ) 


رومن[ترمیم]

aanchal

تراجم[ترمیم]

انگریزی: The corner of a sheet; used by women to cover the upper portions of the body. particularly head and breast