آنکھ کا تارا

ویکی لغت سے

آنْکھ کا تارا {آنْکھ (ن مغنونہ) + کا + تا + را} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم آنکھ کے ساتھ اردو حرف اضافت کا لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم تارا ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1780ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: آنْکھ کے تارے {آنکھ (ن مغنونہ) + کے + تا + رے}

جمع:آنْکھوں کے تارے {آں + کھوں (و مجہول) + کے + تا + رے}

جمع غیر ندائی: آنْکھوں کے تاروں {آں + کھوں (و مجہول) + کے + تا + روں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

وہ چمکتا ہوا نقطہ جو آنکھ کی پتلی کے وسط میں ہوتا ہے، (گاہے) آنکھ کی پتلی۔

؎ نور عین اللہ ہے ارض و سما میں ضوفشاں

آنکھ کا تارا زمیں پر ہے فلک پر آفتاب [1]

2. بہت پیارا، بہت عزیز؛ اولاد؛ محبوب۔

"آنکھ کا تارا گھر کا اجیالا اللہ آمین کا ایک لڑکا۔" [2]

مترادفات[ترمیم]

مَرْدَم چَشْم

رومن[ترمیم]

Aankh ka tara

تراجم[ترمیم]

انگریزی : Darling; pet; favorite, beloved

حوالہ جات[ترمیم]

     1  ^ ( مجموعہ سلام، نسیم، 1933ء، 13 )
     2  ^ ( رسوا، خورشید بہو، 1931ء، 8 )