آنکھ کی پتلی

ویکی لغت سے

آنْکھ کی پُتْلی {آنْکھ (ن مغنونہ) + کی + پُت + لی} (سنسکرت)

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم آنکھ کے ساتھ اردو حرف اضافت کی لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم پتلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے 1851ء میں "دیوان مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: آنْکھوں کی پُتْلِیاں {آں + کھوں (و مجہول) + کی + پُت + لِیاں}

جمع غیر ندائی: آنْکھوں کی پُتْلِیوں {آں + کھوں (و مجہول) + کی + پُت + لِیوں (و مجہول)}

معانی[ترمیم]

مرد مک چشم، آنکھ کے ڈھیلے کا سیاہ تل۔

؎ امرت بھری آنکھوں میں مدھر آنکھ کی پتلی

رادھا ہے کہ گریے پنگھٹ پہ کھڑی ہے [1]

2. نہایت عزیز، لاڈلا، محبوب (جس کو آنکھوں میں جگہ دی جائے)، اولاد و ذریات۔

"وہ عورت ........ اپنے شوہر کی آنکھ کی پتلی، اپنے گھرانے اور کنبہ کے دل کی ٹھنڈک ........ ہے۔" [2]

رومن[ترمیم]

Aankh ki putli

تراجم[ترمیم]

انگریزی : The pupil of the eye; favorite

حوالہ جات[ترمیم]

   1    ^ ( نوبہاراں، اثرلکھنوی، 1935ء، 100 )
   2    ^ ( 1958ء، آزاد (ابوالکلام)، مسلمان عورت، 173 )