آن6

ویکی لغت سے

آن {آن} (فارسی)


ضمیر اشارہ (واحد - غائب)

حالت: فاعلی

جمع: اِیشان {ای + شان}

مفعولی حالت: آن را {آن + را}


معانی[ترمیم]

وہ، اس عموماً ترکیب میں مستعمل اور غنہ کے ساتھ۔

آں جناب

آں حضرت

"آں فرزند کے مزاج کی خیریت درکار ہے" [1]

رجوع کریں: آنْحَضْرَت

2. یہ (عموماً کہ سے پہلے جس

کے بعد مشارالیہ لایا جاتا ہے۔ (عام خط و کتابت میں)

"مکرر آنکہ جواب جلد دیں" [2]

"باعث تحریر آنکہ آج شام کو میرے ہاں ضیافت ولیمہ ہے"

3. (تحریر و تقریر میں) آپ، تم جناب۔

"آں جناب ابھی یہ فرما چکے ہیں" [3]

انگریزی ترجمہ[ترمیم]

That

متغیّرات[ترمیم]

آں {آں}

مترادفات[ترمیم]

اُس وہ تُم آپ

مرکبات[ترمیم]

آں جَناب، آں جَہانی، آں حَضْرَت

حوالہ جات[ترمیم]

     1  ^ ( 1937ء، واقعات اظفری، 138 )
     2  ^ ( 1929ء، اردو لغت، 2:314 )
     3  ^ ( 1979ء، اردو لغت، 314:2 )